Bihar

بہارپنچایت میں خواتین کے لیے ریزرویشن ملک کیلئےمثال،نائب وزیراعلیٰ کم ضلع انچارج وزیر بیجندر پرساد یادو نے ’پنچایت وکاس دیوس‘ کا کیاافتتاح

Published

on

(پی این این)
دریا پور/سارن؍پٹنہ:بہار نے پنچایتی انتخابات میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن دے کر ملک کے لئےایک نظیر قائم کی ہے۔ مذکورہ باتیں نائب وزیر اعلیٰ اور ضلع انچارج وزیر بیجندر پرساد یادو نے بلاک کے پرتاپ پور گرام پنچایت میں منعقد پنچایت وکاس دیوس کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہار حکومت کے ایک اختراعی اقدام کے طور پر ہر مہینے کے آخری اتوار کو تمام گرام پنچایتوں میں پنچایت وکاس دیوس کا اہتمام کیا جائے گا۔پنچایتوں کے ذریعے دیہی ترقی کو نئی رفتار مل رہی ہے۔انہوں نے پنچایتوں کو بااختیار بنانے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے لاگو کی گئی مختلف اسکیموں اور اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے پنچایت کے نمائندوں اور گاؤں والوں سے ترقیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ ڈی ایم ویبھو سریواستو نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پنچایت وکاس دیوس عوامی شراکت پر مبنی ترقی کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اس مہینے کے پنچایت وکاس دیوس کا تھیم “خواتین دوست گرام پنچایتیں” تھا۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی پہل کی بدولت اس گرام سبھا میں خواتین کی نمایاں اور فعال شرکت واضح ہے۔گرام سبھا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی لکشمن تیواری نے گرام پنچایتوں کے حقوق اور فرائض،ترقیاتی منصوبوں کے موثر نفاذ اور تین سطحی پنچایتی راج نظام کے تحت عوامی شراکت کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔مکھیا کشور کمار سنگھ نے پرتاپ پور گرام پنچایت میں اب تک کئے گئے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی بیان پیش کیا اور گرام سبھا کو آئندہ ترقیاتی منصوبوں اور پنچایت کے مستقبل کے ایکشن پلان کے بارے میں آگاہ کیا۔
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور اس سے معاشرے میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں کے بارے میں اپنے تجربات کا اشتراک کیا۔گرام سبھا میں وزیر اعظم کے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کا براہ راست نشریات بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر ایس پی دیہی سنجے کمار،اے ڈی ایم محکمانہ تفتیش شیو کمار پنڈت ، ایس ڈی ایم سونپور سنیگدھا نیہا،ڈی سی ایل آر رادھے شیام کمار مشرا،بی ڈی او دریا پور دین بندھو دیواکر،سی او جینت کمار گوتم کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین اور مقامی افراد موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network