Khabar Mantra
سیاست نامہ

آسام میں نہیں ہے مودی لہر

نئی دہلی آسام اسمبلی الیکشن میں ’مودی لہر ‘نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ بدرالدین اجمل نے آج الزام لگایا کہ بی جے پی انہیں نشانے پر لیکر اور مسلمانوں کو دشمنوںکی طرح پیش کرکے ہندو ووٹروں کومتحد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔لیکن بر سر اقتدار پارٹی کواس میں کامیابی نہیں حاصل ہوگی۔

 اے آئی یو ڈی ایف کے خلاف بی جے پی فرقہ پرستی سے متعلق الزامات کو بے بنیاد بتاکر خارج کرتے ہوئے اجمل نے دعویٰ کیا کہ آسام میں ان کی پارٹی سے زیادہ کوئی اور دوسری تنظیم سیکولر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی پہلے کے انتخابات میں غیر مسلمانوں کو مناسب نمائندگی دیتی رہی ہے۔

اجمل نے کہا کہ آسام اسمبلی الیکشن ملک کیلئے اہم موڑ ثابت ہوں گے کیونکہ ریاست سے ہی بی جے پی کو ہرانے کی شروعات ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے کانگریس کی قیادت والا اتحاد محنت سے لڑ رہا ہے جس کا حصہ ان کی پارٹی بھی ہے۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close