Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

گورنرعارف محمد خان کے خلاف صحافیوں کا مارچ

(پی این این)
حیدرآباد:آج کیرالہ کے صحافیوں نے گورنر عارف محمد کےخلاف احتجاجی مارچ نکالا۔انھوں نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ گورنر کا رویہ غیر جمہوری ہے ۔
واضح ہو کہ گزشتہ دنوں گورنر ہاؤس سے دو چینلوں کے صحافیوں کو وہاں سے چلے جانے کو کہا گیا تھا ۔عارف محمد خان نے ان دو چینلوں کی نشریات پر سوال اٹھایا تھا ۔انھوں نے کہا تھا کہ یہ چینلیں مسلسل ان کے خلاف غلط خبر دے رہی ہیں ۔لہذاوہ ان سے بات نہیں کریں گے ۔
عارف محمدخان کے اس رویے کےخلاف صحافیوں میں غم وغصہ ہے ۔جنوبی ہند کے تین ریاستوں ،کیرل ،تمل ناڈو اور تلنگانہ کے گورنروں پر بی جے پی حکومت کی حمایت کا الزام لگ رہا ہے ۔ان پر الزام لگایا جارہا ہے کہ ان تین ریاستوں کے گورنر مرکز کی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں ۔ان تین ریاستوں میں کئی ایشوز پر ریاستی سرکاروں اور گورنروں کے درمیان کھینچ تان چل رہی ہے ۔دی ایم کے نے تلنگانہ کے گورنر تملیسائی سندراجن کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔
انھوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں داخلوں کو لیکر گورنر ٹی آر ایس کی تنقید کررہے ہیں ۔ادھر تمل ناڈو میں بھی 20 بلوں کو التواع میں رکھے جانے پر گورنر کی تنقید ہورہی ہے اور اب کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان پر بھی ایسا ہی الزام لگ رہا ہے کہ وہ مرکز کے اشارے پر چل رہے ہیں ۔بہر حال جنوبی ہند کے مذکورہ بالا تینوں ریاستوں کے گورنروں اور برسراقتدار کے درمیان ٹکراؤپر سیاست گرم ہے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close