Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

پانچ گھنٹے میں میاں بیوی سمیت4 کی موت

علاقہ کی فضا مغموم، گاؤں کے لوگوں نے رات کو نہیں جلایاچولہا ،اہل خانہ میں کہرام

(پی این این)

حاجی پور۔ ویشالی ضلع سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک ہی دن میں 5 گھنٹے کے اندر بیوی اور شوہر سمیت 4 افراد کی موت ہو گئی۔ ان کا تعلق بھگوان پور بلاک کے میاں بیری پنچایت کے مالہی گاؤں سے ہے ۔ یہاں کے وارڈ نمبر 11 میں پیش آنے والے اس واقعے نے سب کو سوچ میں ڈال دیا ہے ۔ مرنے والے 4 افراد بزرگ تھے جن میں 2 افراد بیمار تھے جن کا علاج جاری تھا جب کہ 2 کی مشتبہ موت ہوئی ہے ۔

چار لوگوں کی موت کے بعد جب ان کی لاشیں باہر آئیں تو گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ چاروں افراد کی آخری رسومات حاجی پور کے کون ہرا گھاٹ پر ادا کی گئیں۔ معلومات کے مطابق بھگوان پور بلاک کے میانویری پنچایت کے ایک ہی وارڈ 11 میں شوہر اور بیوی سمیت چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہاں ایک ایک کرکے موت کی وجہ سے گاؤں میں رات کو چولہا نہیں جلایا۔پہلی موت سادھو سنگھ کی شام 3 بجے ہوئی، جو پٹنہ کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ان کی عمر تقریباً 65 سال تھی اور وہ گزشتہ ایک ہفتے سے علیل تھے ۔ دریں اثنا، ایک گھنٹے بعد شام 4 بجے اسی وارڈ کے 80 سالہ بیجو کی موت ہوگئی۔

 ایک گھنٹے میں دو افراد کی موت سے گاؤں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ لوگ آخری رسومات کی تیاریوں میں مصروف تھے ۔ اسی دوران 75 سالہ پھول کماری دیوی کی موت کی خبر رات 8 بجے کے قریب آئی۔پھول کماری دیوی کے شوہر 80 سالہ سکھی داس کی بیوی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر سکے ۔ بیوی کی موت کے چند گھنٹے بعد ان کی بھی موت ہوگئی۔ یکے بعد دیگرے چار لوگوں کی موت ہوتے ہی گاؤں والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس رات پورے گاؤں میں چولہا نہیں جلا۔ صبح چاروں لاشوں کو آخری رسومات کے لیے کنہارا گھاٹ حاجی پور لایا گیا۔ سب کی وہیں آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس واقعہ پر مقامی سربراہ امیش رائے نے بتایا کہ چار سے پانچ گھنٹے میں 4 لوگوں کی موت افسوسناک ہے ۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close