Khabar Mantra
اترپردیش

شان رسالتؐ میں گستاخی ناقابلِ برداشت

ملک کو فرقہ پرستی کی آگ میں جلانا چاہتے ہیں کچھ شر پسند :مولانا شمشیر قاسمی

 

(سمیر چودھری/پی این این)

دیوبند:حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں ریاست تلنگانہ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی جانب سے گستاخی کئے جانے کی ویڈیو وائر ل کئے جانے کے بعد سے ملت اسلامیہ میں زبردست غم وغصہ ہے ۔

اسی سلسلہ میں جمعیۃ علمائ ہند کی مجلس منتظمہ کے رکن جامعہ دعوت الحق معینیہ چررہو کے ناظم مولانا شمشیر قاسمی نے کہا کہ مسلمان ہر چیز برداشت کرسکتا ہے مگر ناموس رسالت مآب  ؐ کی شان اقدس میں کسی بھی قسم کی گستاخی مسلمانوں کے لئے ناقابلِ برداشت  ہے ۔

 کسی کو بھی کسی مذہب کے بارے میں نازیبا تبصرہ نہیں کرنا چاہئے، ایسا کرنے والے ملک کی سالمیت کے دشمن ہیں اور ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتے ہیں ایسے عناصر کو سخت سزا ملنی چاہئے۔

مولانا شمشیر قاسمی نے کہا کہ تلنگانہ بی جے پی کے بد زبان لیڈر اور ایم ایل اے ٹی راجہ نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں جو گستاخی کی ہے وہ انتہائی گھناؤنا جرم ہے اسکی اس غلیظ حرکت سے پوری امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے حکومت اس کے خلاف سخت کارروائی کرے۔یہ اس طرح کی حرکت کرنے والے ملک کی سا  لمیت کے دشمن ہیں مولانا شمشیر قاسمی نے کہا کہ بی جے پی کے کچھ لیڈروں کا یہ مشغلہ بن گیا ہے کہ وہ دین اسلام اور پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرتے ہیں جس کی وجہ سے پولرائزیشن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔ تاکہ مستقبل میں کوئی کسی مذہب یا پیغمبر، کے بارے میں متنازعہ بیانوں سے باز رہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی لیڈر یا رہنما کو کسی بھی مذہب کے بارے میں گستاخی کا حق حاصل نہیں ہے ہمارا ملک سیکولر نظامت کی بنیاد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے رہنماؤں ولیڈران کو سمجھ داری سے کام لینا چاہئے اب ملک میں سا  لمیت کی ضرورت ہے فرقہ وارانہ ماحول سے دور رہنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ امن کے دشمن ملک کو فرقہ پرستی کی آگ میں جھونکہ چاہتے ہیں لیکن وہ کبھی اپنے اس منصوبہ میں کامیاب نہیں ہوسکتے کیونکہ ہندوستان قومی یکجہتی وگنگا جمنی تہذیب کا علم بردار ہے ۔

یہاں کی فضائ میں محبت اور یہاں کے فرد میں آپسی الفت ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ پارلیمنٹ میں ایک ایسا قانون پاس کرے جس میں کسی بھی مذہب کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے ۔انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صبروتحمل سے کام لیکر ایسے شر پسند عناصر کے منصوبوں کو ناکام کرنے کا کام انجام دیں کیونکہ شر پسندوں کا مقصد اس طرح کے بیانات دیکر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرکے انہیں رد عمل کے لئے اکسانا ہے ۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close