Khabar Mantra
تازہ ترین خبریں

اچانک آیا سیلاب، تنکے کی طرح بہہ گئیں 13 کاریں

(پی این این)
بھوپال:کھرگون ضلع کے بڑوا کے پاس کاٹ کوٹ ندی میں اچانک طغیانی سے تیرہ لگژری کاریں ڈوب گئیں اور تنکے کی طرح بہہ گئیں۔ دراصل اندور سے آئے کچھ خاندان ندی کے کنارے پکنک منا رہے تھے۔ کوئی ٹیبل کرسی پر کھانا کھار ہا تھا تو کوئی ندی کے کنارے کار گھما رہا تھا تبھی ندی میں اچانک سطح آب بڑھ گئی اور انھیں سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا سب ندی کے کنارے چھوڑ کر بھاگ نکلے ۔
لیکن پانی کے تیز بہائو میں ان کی اشیا اور ان کی تیرہ کاریں تنکے کی طرح بہہ گئیں۔ یہ واقعہ اتوار دوپہر ساڑھے تین بجے کا ہے۔ واقعہ کی خبر ملتے ہیں مقامی دیہی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ دیہی لوگوں نے راحت کاری شروع کردی ٹریکٹر اور رسیوں کی مدد سے کچھ کاروں کو نکالا گیا کچھ کی تلاش جاری ہے۔ اب تک چار گاڑیاں نکالی جاچکی ہیں۔ نو گاڑیوں کی تلاش جاری ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close