Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

چھپرہ جنکشن پر بدانتظامی کے باعث مسافر پریشان

)پی این این(

چھپرہ :شمال مشرقی ریلوے کے چھپرہ جنکشن پر نصب سینٹرل ایئر کولر صرف مظاہرہ کے شے بن گیا ہے۔ان سے مسافروں کو کوئی فائدہ نہیں۔زیادہ تر وقت یہ خراب ہی رہتے ہیں۔اس ایئر کولر کے تعلق سے اسٹیشن انتظامیہ نے محکمہ برقی کے حکام کو کئی بار مطلع کیا ہے۔لیکن محکمہ برقیات کی لاپروائی کی وجہ سے عرصہ دراز سے بند پڑا ہے ۔ دوسری جانب افسران کی سرزنش پر محکمہ جاگتا ہے تو ایک دو دن کے لیے اسے ٹھیک کیا جاتا ہے۔لیکن پھر خراب ہو جاتا ہے اور اہلکار گہری نیند میں سو جاتے ہیں۔جہاں مسافر اس ائیر کولر سے ناامید ہیں وہیں افسران بھی محکمہ برقیات سے پوری طرح تنگ ہیں۔بارش کی وجہ سے موسم میں ہلکی نمی سے مسافروں کو کچھ راحت مل رہی ہے۔مگر بعض اوقات تیز دھوپ اور سخت گرمی سے مسافر شدید پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

چھپرہ جنکشن کو اے گریڈ کا درجہ حاصل ہے مگر سہولت کے نام پر انتظامات بالکل زیرو ہیں۔صرف جنکشن پر اعلیٰ افسران کی آمد کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ الرٹ موڈ میں آتا ہے اور جنکشن کے تمام انتظا ما ت کو چاک چوبند کر دیا جاتا ہے۔اس حوالے سے پوچھے جانے پر مسافروں کا کہنا تھا کہ لاکھوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا سینٹرل کولر کورونا دور سے بند پڑا ہے۔اس حوالے سے جب اسٹیشن ڈائریکٹر شاکر الدین خان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کئی بار محکمہ برقیات کو اطلاع دی گئی ہے۔ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کے لیے کولر سسٹم پر لاکھوں روپے خرچ کیے ہیں مگر مسافروں کو اس کے ثمرات باقاعدگی سے نہیں مل رہے۔ UTS ہال اور انتظار گاہ دونوں مقامات کے بڑے ایریا کو کولر کے نظام سے کور کیا گیا ہے۔لیکن یہ چلتی حالت میں کہیں نظر نہیں آتا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close