Khabar Mantra
اترپردیش

مختلف مقامات سے کئی ملزمان گرفتار

رام پور:تھانہ ملک پولیس نے وارنٹی ملزم بنواری ولدجھ من لال ساکن گاؤں ہرایا تھانہ کو گرفتار کرکے کارروائی کی گئی۔تھانہ عظیم نگرپولیس نے عصمت دری کے الزام میںراہل ولد سومپال نیرّ کوگرفتار کر کے کارروائی کی ہے۔تھانہ عظیم نگرپولیس نے40 لیٹر ناجائز شراب کے ساتھ ایک ملزم عظیم علی ولد واحد علی ساکن گاؤں حکیم گنج تھانہ عظیم نگرکو 20-20 لیٹر غیر قانونی شراب کے ساتھ کرامت نگر موڑ سے کھوڈتاسنگھ کھیڑا روڈ پر دو پلاسٹک کے برتنوں میں گرفتار کیاہے۔ شہر کوتوالی پولیس ایک ملزم صغیر ولد عزیز، ساکن چاہ جٹہ مچھلی بازار تھانہ کوتوالی کوروڈ شمشان گھاٹ کے قریب گرفتار کیاہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 20 لیٹر ناجائز شراب برآمد کر لی گئی۔دوسری طرف پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار شکلا نے پولیس آفس میں ضلع کے تھانوں سے آئے پولیس اہلکاروں کی بیٹ بک چیک کی اور پولیس اہلکاروں کو مار پیٹ کے بارے میں جانکاری دی۔ پولیس اہلکاروں کو سخت ہدایات بھی دی ہیںجس کی بیٹ بک نامکمل پائی گئی۔اسے بیٹ بک مکمل کرنے کے لئے دی گئی۔ اس دوران رام پور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر سنسار سنگھ،پی آراو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نریش کمار موجود تھے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close