Khabar Mantra
اترپردیش

مدرسہ جمعیت الانصارکی جانب سے چادرپوشی

رام پور:مدرسہ جمعیت الانصاراصطبل روڈتھانہ گنج کی جانب سے امسال بھی 213ویں عرس ِمولاناشاہ عبدالرحیم عرف کمرخ والے میاںؒ کے آستانے پر چادر شریف پیش کی گئی۔اس موقع پر خالد حسن انصاری نے علمائے کرام اور بزرگانِ دین کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ دینِ اسلام کے فروغ میں ہندوستان اورخصوصاََرام پورکے علمائے کرام اوربزرگان دین نے اہم کرداراداکیاہے۔ ہندوستان میں ان بزرگانِ دین ہی کی وجہ ہے کہ خطہ روہیلکھنڈمیں بزرگانِ دین نے اسلام کو فروغ بخشا۔خالدحسن انصاری نے کہاکہ انگوری باغ پر آرام فرمامولانا شاہ عبدالرحیم عرف کمرخ والے میاں کی ہی دین ہے کہ آپ نے فروغِ اسلام کے لئے بے حد محنت کی اور لوگوں تک اسلام کو پہنچایا۔ کہاکہ آپ ؒ کے آستانے پرآنے والے تمام لوگوں کی مرادیں برآتیں ہیں اورلوگ آپ سے فیض حاصل کرتے ہیں۔ آپ کی کوششوں اور محنتوں کاہی صلہ ہے کہ رام پورمیں بڑی تعدادمیںلوگ آپ سے وابستہ ہیں۔اس موقع پرقل شریف کااہتمام کیاگیااور دعا ۔ خالدحسن انصاری نے کرائی۔اس موقع پر مدرسہ کے طلبا واسٹاف شامل رہے۔ خالدانصاری کے مطابق حضرت کے عرس کی نسبت سے مدرسہ جمعیت الانصارمیں ایک جلسہ عام جشن اولیائ کرام 12فروری کوصبح10بجے منعقدہوگا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close