جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قوالی مقابلوں کا انعقاد
قوالی تزکیہ نفس ، اصلاح باطن اور شخصیت سازی میںاداکرتی ہے اہم رول : ارشد اکرام احمد
(پی این این)
نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹیچر ٹریننگ اینڈ نان فارمل ایجوکیشن میں ان دنوں NSSکیمپ کے تحت کلچرل پروام منعقد کیے جارہے ہیں۔22دسمبر کو قوالی کا شاندار پروگرام منعقد ہوا۔جامعہ کی روایت کے مطابق پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔CCA کے تحت سبھی طلبا کو 8 ہاو ¿سیز میں تقسیم کیا گیا ہے اور یہ ہاو ¿سیز بانیان جامعہ کے نام سے موسوم کیے گئے ہیں۔
سبھی آٹھوں ہاو ¿سیز نے قوالی مقابلوں میں شرکت کی۔اس میں دو ہاو ¿سیز حکیم اجمل ہاو ¿س اور پروفیسر محمد مجیب ہاو ¿س کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے دونوں کے درمیان ٹائی ہوگیا اور دو ٹیمیں اول قرار دی گئیں۔دوسرا انعام نہروہاو ¿س اور تیسرا انعام خواجہ غلام السیدین ہاو ¿س کو ملا۔حکم کے فرائض ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشنل اسٹڈیز کے سابق صدر شعبہ اور مشہورماہر تعلیم پروفیسر ارشد اکرام احمد نے انجام دیئے۔موصوف نے قوالی کی تاریخی اہمیت اور اس کے آداب نیز مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور نہایت ہی فاضلانہ اور عالمانہ انداز میں تزکیہ ¿ نفس اور اصلاح باطن کے لیے قوالی کے پس منظر اور خانقاہوں میں سماع کے ساتھ زبان وادب کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی اور سامعین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔دوسری جج فیکلٹی اسنان سے ڈاکٹر اکانشا جنیجاتھیں جنہوں نے قوالی میں موسیقی کی اہمیت اور اس کے ذریعے دلوں کو جوڑنے اورامن کو عام کرنے پر زوردیا۔
پروگرام کی صدارت صدرشعبہ پروفیسر جیسی ابراہم نے کی۔ اس موقع پر NSS کوآرڈینیٹر زاور CCA کوآرڈینیٹرزکے علاوہ سبھی اساتذہ اور طلبا شریک تھے۔پروفیسر تبسم نقی کے اظہار تشکر پر پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔