#دیش

صدرمرمو نے ہرمن پریت اور منو بھاکر کو ’کھیل رتن‘ایوارڈسے نوازا

(پی این این)
نئی دہلی:صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے صدر ہاؤس میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں کھیل اور بہادری کے ایوارڈ 2024 پیش کیے۔ اس موقع پر صدر نے کئی کھلاڑیوں اور کوچز کو مختلف زمروں میں ایوارڈوں سے نوازا۔
صدر نے عالمی شہرت یافتہ شطرنج کے کھلاڑی اور سب سے کم عمر عالمی شطرنج چیمپئن ڈی گوکیش کو ملک کے سب سے بڑے کھیل اعزاز ’میجر دھیان چند کھیل رتن‘ ایوارڈ سے نوازا۔ پیرس اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور نشانہ باز منو بھاکر، جنہوں نے پیرس میں دو تمغے حاصل کیے، کو بھی کھیل رتن ایوارڈ دیا گیا۔اس کے علاوہ پیرا ایتھلیٹ پروین کمار کو بھی اس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ صدر مرمو نے کوچنگ کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو دھیان چند دروناچاریہ ایوارڈ سے بھی نوازا۔ سبھاش رانا کو پیرا شوٹنگ میں شاندار کوچنگ پر دھیان چند دروناچاریہ ایوارڈ دیا گیا۔ دیپالی دیشپانڈے کو شوٹنگ کے شعبے میں ان کی غیر معمولی کوچنگ پر، اور ہاکی کوچ سندیپ سانگوان کو ہندوستانی ہاکی میں ان کے قابل قدر کردار کیلئےدروناچاریہ ایوارڈ دیا گیا۔
صدر مرمو نے باکسر نیتو، جو حالیہ عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں نمایاں رہیں، کو ارجن ایوارڈ سے نوازا۔ اسی طرح، ایتھلیٹ انو رانی کو ارجن ایوارڈ دیا گیا۔ شطرنج کی کھلاڑی ونتیکا اگروال کو بھی اس سال کے ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔دیگر کوچز میں، فٹ بال کوچ ارمانڈو ایگنیلو کولاسو کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دروناچاریہ ایوارڈ دیا گیا۔

صدرمرمو نے ہرمن پریت اور منو بھاکر کو ’کھیل رتن‘ایوارڈسے نوازا

جنوری میں دہلی کا پارہ 5 سال

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے