دیش
بھارت نے پہلگام حملے کا بدلہ لیا، بھارتی فوج کا پاکستان میں ‘آپریشن سندھور’
نئی دہلی- بھارت نے جو کہا وہ کیا۔ پہلگام قتل عام کے ٹھیک 15 دن بعد، منگل کی رات تقریباً 1:44 بجے، ہندوستان نے پاکستان اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ بھارت نے اسے ‘آپریشن سندھور’ کا نام دیا۔ بھارت نے بہاولپور میں مسعود اظہر کے ٹھکانے سمیت دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر بمباری کی۔
ادھر پاکستانی فوج نے رات گئے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے پاکستان کے کوٹلی، بہاولپور اور مظفرآباد پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے جب کہ بھارتی فوج نے واضح طور پر کہا کہ ہماری کارروائی صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی۔
کسی پاکستانی فوجی کیمپ کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ انڈین آرمی نے ایکس پر لکھا ہے جسٹس ہو گیا، جئے ہند۔ اس کے بعد خوف زدہ پاکستان نے جموں و کشمیر کے پونچھ-راجوری میں فائرنگ کی۔
ہندوستانی فوج نے بدھ کی صبح پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا۔ اس فضائی حملے میں اب تک 62 سے زائد دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ اس حملے میں ہندوستانی فوج نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ اس فضائی حملے میں ہندوستانی فوج نے لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستانی فوج نے بدھ کی علی الصبح دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جن دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ان میں خاص طور پر لشکر طیبہ کے ٹھکانے شامل ہیں۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق بھارت کے فضائی حملے میں 62 دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ اس فضائی حملے میں کئی دہشت گرد ہینڈلر بھی مارے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بھارت کے فضائی حملے میں لشکر طیبہ کے تین ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔
بھارت کی اس کارروائی کے بعد پاکستان نے ایل او سی پر ان دیہاتوں پر فائرنگ شروع کر دی جو سرحد کے بالکل قریب ہیں۔ اس فائرنگ میں تین افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ہندوستانی فوج نے بھی پاکستان کی اس فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جوابی کارروائی میں متعدد پاکستانی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جب کہ اس جوابی کارروائی میں متعدد پاکستانی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
عادل کے والد حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ آج انصاف ہوا-
پہلگام دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے سید عادل حسین شاہ کے والد حیدر شاہ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ میرے بیٹے سمیت پہلگام کے ان 26 لوگوں کے قتل کا بدلہ لیا گیا ہے۔ میں حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سیکورٹی فورسز اور حکومت نے بدلہ لے لیا ہے۔ ہمیں پی ایم مودی پر بھروسہ تھا۔ آج ہمیں انصاف ملا۔
دیش
پانچ کلو وزن ہواکم،وانگچک کے بھوک ہڑتال کا ساتواں دن
نئی دہلی:جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کا دھرنا جاری ہے۔ ان کے اندولن کے ساتھ معروف سماجی خدمات گار سونم وانگچک بھی شریک ہوچکے ہیں آج ان کے بھوک ہڑتال کا ساتواں دن ہے۔ جس میں ان کا پانچ کلو وزن کم ہوگیا ہے۔ اس دوران سی جے پی نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبہ کو تیز کردیا ہے۔ واضح ہو کہ جنتر منتر پر طلبا نیٹ ، یوجی سمیت مقابلہ جاتی امتحانات میں بدعنوانی کولیکر مظاہرہ کررہے ہیں۔
دیش
حکومت پر تنقید جمہوریت کا حصہ ، جرم نہیں : بمبئی ہائی کورٹ
بمبئی ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ جمہوری نظام میں شہریوں کو حکومت کی پالیسیوں سے اختلاف کرنے، اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور پُرامن احتجاج کرنے کا آئینی حق حاصل ہے۔ صرف حکومت مخالف نعرے لگانے یا احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے کی بنیاد پر کسی شہری کو اس کے اپنے شہر سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے اسی بنیاد پر مہاراشٹر پولیس کی جانب سے جاری ایک سالہ ایکسٹرنمنٹ (شہر بدری) کا حکم منسوخ کر دیا۔
یہ فیصلہ جسٹس مادھو جمدار کی بنچ نے سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری اور سابق لوک سبھا امیدوار سعید احمد عبد الواحد چودھری کی درخواست پر سنایا۔ عدالت نے واضح کیا کہ انتظامی اختیارات کا استعمال شہریوں کے آئینی اور بنیادی حقوق کو نظرانداز کرتے ہوئے نہیں کیا جا سکتا۔
سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کی کارروائی اور اس کے جواز پر کئی اہم سوالات اٹھائے۔ جسٹس مادھو جمدار نے ریمارکس دیے کہ ہر شہری کو حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے، احتجاج کرنے اور اختلاف رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
عدالت نے سوال کیا کہ محض ’’بی جے پی حکومت مردہ باد‘‘ یا ’’امت شاہ مردہ باد‘‘ جیسے نعرے کسی شخص کے خلاف شہر بدری جیسی سخت کارروائی کی بنیاد کیسے بن سکتے ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت میں اختلاف رائے کو دبانے کے بجائے اسے برداشت کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
جسٹس جمدار نے گزشتہ برسوں میں مختلف مسابقتی امتحانات کے پرچے لیک ہونے کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر عوام ایسے معاملات پر احتجاج کریں اور اس کے جواب میں ان پر مقدمات درج کیے جائیں تو یہ جمہوری اقدار کے مطابق نہیں ہوگا۔ عدالت نے واضح کیا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہے اور اس کی جواب دہی شہریوں کے سامنے ہے، نہ کہ کسی سیاسی جماعت یا حکومت کے سامنے۔
اپنے تحریری فیصلے میں ہائی کورٹ نے کہا کہ حکومت کے بعض فیصلوں کی مخالفت کرنا کسی شخص کو اس کے رہائشی علاقے سے بے دخل کرنے کی قانونی بنیاد نہیں بن سکتا۔ عدالت کے مطابق ایسی کارروائی اظہارِ رائے کی آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے مشاہدہ کیا کہ درخواست گزار کے خلاف جاری کیے گئے ایکسٹرنمنٹ آرڈر کی اصل وجہ مختلف احتجاجی پروگراموں کا انعقاد اور ان میں شرکت تھی۔ عدالت نے کہا کہ صرف اسی بنیاد پر کسی شہری کے خلاف اتنی سخت انتظامی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔
سعید احمد عبد الواحد چودھری شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی)، بابری مسجد تنازع، گیان واپی مسجد معاملہ، وقف بورڈ میں مبینہ بدعنوانی اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سمیت کئی عوامی مسائل پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں سرگرم رہے ہیں۔
دیش
رام مندر کے بعد بدری ناتھ میں چڑھاوا چوری معاملہ ، کرمچاریوں سے جواب طلب
نئی دہلیایودھیا کے رام مندر میں چڑھاوا چوری کا معاملہ چل ہی رہا ہے کہ اب معروف کیدار بدری ناتھ چڑھاوا چوری کا معاملہ بھی اجاگر ہوا ہے اس سلسلے میں انتظامیہ نے فوری طور پر کرمچاریوں کو نوٹس دیا ہے اور تین دن میں جواب دینے کو کہا ہے۔ غورطلب ہے کہ شری بدری ناتھ-کیدار ناتھ مندر کمیٹی (بی کے ٹی سی) نے معاملے کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔ کمیٹی کے ایک عہدیدارکے مطابق دہرادون واقع ’بھیرو سینا‘ نامی تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ بدری ناتھ دھام میں تعینات ایک ملازم عطیات اور نذرانوں کی رقم میں گڑبڑی کر رہا ہے۔ حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے ان الزامات کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے، لیکن معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے کمیٹی نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ساتھ ہی عطیات کی رقم کی گنتی سے منسلک ملازمین سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔
-
دلی این سی آر1 year agoاقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر2 years agoدہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
بہار7 months agoفوقانیہ اور مولوی کےامتحانات 19 سے 25 جنوری تک ہوں گے منعقد
-
دلی این سی آر1 year agoاشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
دلی این سی آر1 year agoجامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
بہار1 year agoحافظ محمد منصور عالم کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے دی جائےسخت سزا : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
-
محاسبہ2 years agoبیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
-
دلی این سی آر10 months agoاردو اکادمی دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے میں کثیر تعداد میں اسکولی بچوں نےلیا حصہ
