بہار
جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا کانگریس کا 140 واں یوم تاسیس
(پی این این)
چھپرہ :انڈین نیشنل کانگریس کا 140 واں یوم تاسیس شہر کے نہرو میموریل مقام پر جوش و خروش اور تزک و اہتشام کے ساتھ منایا گیا۔کارکنوں نے کیک کاٹ کر اور مٹھائیاں تقسیم کر کے جشن منایا۔اس موقع پر مقررین نے ملک کی آزادی اور ملک کی تعمیر میں کانگریس پارٹی کے انقلابی کردار اور قربانیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی قوم کے لئے دی گئی قربانیاں عوام کے زہنوں میں سنہری حروف میں لکھی ہوئی ہیں۔اس موقع پر منریگا سے گاندھی جی کا نام ہٹانے کے موجودہ مرکزی حکومت کے فیصلے اور مزدوروں کے حقوق سے مبینہ محرومی کی مخالف کی گئی۔
اس موقع پر جتیندر کمار سنگھ،شیوپوجن رائے،ہریش کمار یادو،یاسین آزاد،رام سوروپ رائے،رام نارائن یادو،اتل کمار،فیروز اقبال،ترون تیواری،دھرمیندر کمار دھرم،انوپ سریواستو،فیصل انور،امیت کمار،پرشانت کمار،پریانجن کمار،سریش کمار اور دیگر موجود تھے۔اس دوران یوم تاسیس کے موقع پر شری نند پتھ واقع پارٹی کے ضلعی دفتر میں تالہ لگا رہا۔
اطلاعات کے مطابق پارٹی لیڈروں نے ریاستی صدر کو اس کی اطلاع دی تھی۔اس کے باوجود پارٹی کارکنوں کو نہرو میموریل میں یوم تاسیس منانے پر مجبور ہونا پڑا۔اس سے لیڈران و کارکنان میں ریاستی قیادت کے خلاف غصہ کا ماحول دیکھا گیا۔