بہار
عالم اور فاضل کے امتحانات 20 سے 29 دسمبر تک ہوں گے منعقد
(پی این این )
سیتامڑھی: مولانا مظہر الحق عربی اور فارسی یونیورسٹی، پٹنہ کے زیر اہتمام عالم (بیچلر) اور فاضل (ایم اے) کے امتحانات، جو پہلے 16 دسمبر کو شروع ہونے والے تھے، اب 20 دسمبر سے 29 دسمبر 2025 تک منعقد ہوں گے۔
جے ایس کالج، چندولی بیلسنڈ کو پہلے سیتامڑھی اور شیوہر اضلاع کے طلبا وطالبات کے لیے امتحان مرکز کے طور پر نامزد کیا گیا تھا، اب اسے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ ڈاکٹر اندل سنگھ نوین نے R.K.P.L.D. کسان کالج، بریار پور، سیتامڑھی کو نئے امتحان مرکز کے طور پر منتخب کیا ہے معلوم ہو کہ امتحانات دو نشست میں ہونگے ۔ پہلی نشست: صبح 10:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک اور دوسری نشست 2:00 PM سے 5:00 PM تک۔ پہلی نشست میں عالم سال اول اور فاضل سال اول کے امتحانات ہونگے جبکہ دوسری نشست عالم سیکنڈ ایئر، عالم فائنل ایئر اور فاضل سیکنڈ ایئر کے امتحانات ہونگے ۔ عالم اور فاضل کے امتحانات میں کل 1151 طلبا وطالبات شرکت کریں گے۔ کسان کالج کے پرنسپل راجیو کمار نے جانکاری دیتے یوے کہا کی امتحان مرکز میں موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک گیجٹس کی سختی سے ممانعت ہوگی۔ ممنوعہ اشیاء کے ساتھ آنے والے کسی بھی طلبا وطالبات کو داخلے سے منع کر دیا جائے گا، جس سے طلبا وطالبات کو ممکنہ طور پر تکلیف ہو سکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مدرسہ رحمانیہ مہسول کے سابق صدر محمد ارمان علی، آل بہار مدرسہ ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر مولانا محمد مطیع الرحمن قاسمی، مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ریاستی ترجمان محمد مناظر الاسلام، پریہار کے سابق ضلع کونسلر پروفیسر گوہر صدیقی نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو مکتوب لکھا تھا امتحانات کے کنٹرولر ڈاکٹر عالمگیر اور ڈاکٹر پروفیسر دشرتھ پرجاپت کو ایک درخواست بھی دی گی تھی جس میں امتحان مرکز کو بلسنڈ کے بجائے سیتامڑھی شہر منتقل کیا جائے ۔ جو چندولی بیلسنڈ، سیتامڑھی شہر سے کافی دور ہے۔
محمد ارمان علی نے کہا کہ ہم سبھی کے کوششوں یونیورسٹی انتظامیہ نے مطالبہ مان لیا اور کسان کالج بریار پور سیتامڑھی کو نیا امتحان مرکز قرار دے دیا گیا۔ اس سرد موسم میں طلبا وطالبات کو دشواری کا سامنا اب نہیں کرنا پڑےگا مدرسہ رحمانیہ مہسول کے سابق صدر محمد ارمان علی نے وائس چانسلر، کنٹرولر امتحانات اور یونیورسٹی کے تمام عملہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اس فیصلے پر مبارکباد دی۔ وہیں ضلع کے طلبا وطالبات میں خوشی کی لہرہے۔سبھی طلبا وطالبات اور ان کے گارجین نے محمد ارمان علی سمیت سبھی کو مبارک باد پیش کی گی ہے۔