دیش

نہیں رہے بالی ووڈ کے سُپر اسٹار دھرمیندر

Published

on

(پی این این)
ممبئی :بالی ووڈ کے سُپر اسٹار دھرمیندر کا 89 سال کی عمر میں انتقال ہوگیاہے۔ان کے انتقال سے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ان کے چاہنے والوں میں غم کی لہر دوڑا دی ہے۔ ان کی آخری رسومات ممبئی واقع وِلے پارلے میں ادا کر دی گئیں۔ اداکار گزشتہ کافی عرصہ سے بیمار تھے۔
اداکاری کے شعبے میں ”ہی-مین“ کے لقب سے جانے جانے والے دھرمیندنے صرف فلمی دنیا میں ہی نہیں بلکہ سیاسی میدان میں بھی قدم رکھا تھا، حالانکہ ان کا سیاسی سفر فلمی کیریئر کی طرح کامیاب نہیں رہا۔ ان کا اصل نام دھرمیند کیول کرشن دیول تھا اور وہ 8 دسمبر 1935 کو پنجاب کے نسرالی گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔
دھرمیندر نے چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے میں قریباً 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی اور اپنی انفرادی شخصیت سے ناظرین کے دلوں پر نقش چھوڑا۔
واضح ہوکہ حال ہی میں اداکار کو علالت کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ 11 دن تک آئی سی یو وارڈ میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر تھے۔ اس دوران ان کی موت کی افواہیں پھیل گئیں، جس سے ان کے خاندان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا۔ اسپتال سے اداکار کی ایک ویڈیو جاری کی گئی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں، دھرمیندر کو ہسپتال کے بستر پر لیٹا دیکھا گیا، وہ اپنے گھر والوں (بیوی پرکاش کور، سنی دیول، بوبی دیول، اور ان کی دو بیٹیاں) گھرے ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network