بہار
ارریہ میں نکالاگیاووٹر بیداری کینڈل مارچ
(پی این این)
ارریہ :بہار اسمبلی کے عام انتخابات 2025 کے پیش نظر، SVEEP مہم کے ایک حصے کے طور پر SVEEP سیل کی قیادت میں ارریہ ضلع میں ایک ووٹر بیداری کینڈل مارچ کا انعقاد کیا گیا۔
کینڈل مارچ کا آغاز کلکٹریٹ کے احاطے سے ہوا، اور اس میں ضلع سطح کے افسران، کلکٹریٹ عملہ، آئی سی ڈی ایس کارکنان، اساتذہ، طلبہ، سماجی تنظیموں کے ارکان اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کینڈل مارچ کلکٹریٹ سے شروع ہوا، چاندنی چوک اور ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے ہوتا ہوا ارریہ میں کلکٹریٹ پر اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء نے موم بتیاں، پلے کارڈز اور ووٹر بیداری کے نعرے اٹھا رکھے تھے، پرامن طریقے سے ووٹنگ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ ’’میرا ووٹ، میرا حق‘‘، ’’پہلے متدان پھر جلپان ‘‘ جیسے شگاف فلک نعروں سے پورا شہر گونج اٹھا۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد ووٹ ڈالنے کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنا تھا، خاص طور پر پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں، نوجوانوں، خواتین اور تمام شہریوں میں، اور انتخابات میں فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ کینڈل مارچ میں شریک عہدیداروں نے اپیل کی کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ہر ووٹر 11 نومبر 2025 کو اپنے پولنگ بوتھ پر ضرور جائے۔