بہار

تیجسوی یادو نے تیسری بار راگھوپور اسمبلی حلقہ سے داخل کیاپرچہ نامزدگی

Published

on

(پی این این)
راگھوپور:صوبے کے دو سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے فرزند اور ملک بھر میں نوجوان لیڈر کے طور پر مشہور و سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ 128 راگھوپور اسمبلی حلقہ سے تیسری بار اپنا نامزدگی پرچہ داخل کرنے حاجی پور شہر واقع کلکٹریٹ پہونچے۔جہاں انہوں نے راگھوپور اسمبلی حلقہ کے انتخابی افسر رام بابو بیٹھا سب ڈویژنل دفتر حاجی پور کے سامنے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا۔
اس موقع پر تیجسوی یادو کے والد و راجد پارٹی کے سپریمو لالو پرساد یادو،والدہ و سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی اور بہن و ایم پی ڈاکٹر میسا بھارتی کے ہمراہ حاجی پور کلکٹریٹ تک پہونچے تھے۔جہاں تک پہونچنے میں تیجسوی یادو کو گھنٹوں لگ گئے۔پٹنہ سے حاجی پور آنے کے دوران مہاتما گاندھی سیتو سے لیکر حاجی پور شہر واقع کلکٹریٹ تک لوگوں ہجوم نظر آیا۔آمد و رفت بھی متاثر رہا۔مگر تیجسوی کے حامیوں نے راجد کے جھنڈا کے ساتھ زندہ باد کے نعرے لگا کر یہ بتا دیا کہ بہار میں راجد کی لہر دوڑ گئی ہے۔پانچ کیلو میٹر تک تیجسوی کا قافلہ گزرا اور لوگ پھول برساتے رہے۔ت
یجسوی یادو کے نامزدگی کے موقع پر لالو پرساد یادو وہیل چیئر پر چلتے نظر آئے جبکہ تیجسوی اور انکی والدہ رابڑی دیوی و بہن میسا بھارتی پیدل چلے۔اس دوران سابق وزیرشیو چندر رام،سنجئے یادو،بھولا رائے،سابق وزیر رام چندر پوروے،حاجی پور سے راجد پارٹی کے امیدوار دیو کمار چورسیا و دیگر راجد پارٹی کے لیڈر اور کارکنان موجود تھے۔جبکہ تیجسوی کے قافلے میں موجود جم غفیر کو دیکھ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ بہار میں بدلاؤ کی لہر ہے۔
وہیں تیجسوی یادو کی بہن و چھپرا سے ایم پی کی سابق امیدوار روہنی آچاریہ نے سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں لکھا
رخ ہوا نے بدل لیا
بہار نے فیصلہ کر لیا
بدلاؤ کرکے دکھائیں گے
تیجسوی کی اغوائ میں نیا بہار بنائیں گے
جبکہ بہن میسا بھارتی نے کہا کہ عوام کے ساتھ،عوام کے اعتماد سے بہار کے حقیقی مسائل کو جڑ سے مٹانے کے لیے تیجسوی یادو مکمل طور پر پابند عہد ہیں۔اس دوران ضلع انتظامیہ کی جانب سے چاک چوبند انتظامات کئے گئے تھے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network