بہار
آنگن باڑی کارکنوں نےنکالی الیکشن بیداری ریلی
(پی این این)
چھپرہ :بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد رائے دہندگان میں ووٹ ڈالنے کا جوش دکھائی دے رہا ہے۔سارن ضلع میں 6 نومبر کو ووٹنگ ہونے والی ہے۔محکمہ تعلیم،چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اور پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) سمیت کئی محکمے اس الیکشن میں ووٹروں کی شرکت کو یقینی بنانے میں مسلسل بیداری پیدا کر رہے ہیں۔اسواپار کے آنگن باڑی مراکز می ںسی ڈی پی او کی قیادت میں عوامی بیداری مہم چلائی گئی۔کارکنوں اور معاونین نے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ 6 نومبر کو اپنے پولنگ اسٹیشنوں پر جا کر جمہوریت میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
دوسری جانب امنور کے ہری جی ہائی اسکول اپہر،ہائر سیکنڈری اسکول دھورلاہی کیتھل،ہائر سیکنڈری اسکول امنور کلیان میں اور تریاں کے نیپال سنگھ ہائی اسکول اور ہائیر سیکنڈری اسکول میں سائیکل ریلیاں،پرسا کے ہائر سیکنڈری اسکول شوبھے پور میں پربھات فیری،پوکھریرا مڈل اسکول، اپہر مڈل اسکول میں کوئز مقابلے اور ساہو سرائے ہائی اسکول،ہائیر سیکنڈری سکول سسوا،ہائیر سیکنڈری اسکول،مہمدا،ہائیر سیکنڈری اسکول گرکھا و صدر بلاک کے کئی اسکولوں میں کوئز مقابلوں کا انعقاد کرکے بیداری مہم چلائی گئی۔