بہار
وزیر اعلی خواتین روزگار اسکیم کے تحت خواتین کے اکاؤنٹ میں بھیجے گئے10-10ہزار روپے
(پی این این)
سیتامڑھی : وزیر اعلی خواتین ایمپلائمنٹ اسکیم کے تحت خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جہاں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ڈی بی ٹی کے ذریعے 25 لاکھ مستفیدین کے کھاتوں میں 10,000 روپے منتقل کئے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ یہ اسکیم خواتین کو خود انحصاری اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کی سمت ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے10,000روپے کی رقم فراہم کی جا رہی ہے اور اندازے کے مطابق 2 روپےلاکھ تک کی اضافی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ رچی پانڈے نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خواتین کی روزگار اسکیم کے تحت ہر خاندان کی ایک خاتون رکن کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ ہر استفادہ کنندہ کے بینک اکاؤنٹ میں 10,000 روپے کی ابتدائی رقم منتقل کی جا رہی ہے۔
ڈی پی ایم جیویکا نے بتایا کہ آج کل 74,403 خواتین کے کھاتوں میں رقم منتقل کی گئی ہے اور اب تک یہ رقم 3,24,397 خواتین کے کھاتوں میں منتقل کی جاچکی ہے۔ اس پروگرام میں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر سندیپ کمار، ڈائرکٹر ڈی آر ڈی اے، ڈی پی ایم جیویکا، ڈائرکٹر این ای پی کے ساتھ مختلف ضلعی سطح کے محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔