بہار
شہید اعظم بھگت سنگھ کی زندگی نوجوانوں کے لیے تحریک: سمریندر سنگھ
(پی این این)
چھپرہ :پریورتنکاری پراتھمک سکھشک سنگھ کی ضلعی اکائی نے اتوار کو شہید اعظم بھگت سنگھ کا یوم پیدائش عقیدت کے ساتھ منایا۔اس موقع پر ضلع صدر سمریندر بہادر سنگھ نے اساتذہ کے ساتھ مل کر بھگت سنگھ کی تصویر پر گل پوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے بھگت سنگھ کو ہندوستانی جدوجہد آزادی کا حقیقی ہیرو قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ صرف 23 سال کی عمر میں بھگت سنگھ نے برطانوی راج کو للکارا اور 23 مارچ 1931 کو اپنے ساتھیوں راج گرو اور سکھ دیو کے ساتھ پھانسی قبول کیا۔ان کی شہادت نے جدوجہد آزادی کو ایک نئی سمت دی اور نوجوانوں میں انقلاب کا جذبہ بیدار کیا۔
مسٹر سنگھ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بھگت سنگھ کے خیالات اور اصولوں کو اپنائیں اور قومی مفاد اور سماجی خدمت میں سرگرم ہو جائیں۔اس موقع پر حوالدار مانجھی،اپیندر یادو،منا سنگھ،مہیش کمار،کنہیا رام،رویندر ٹھاکر،سنجے یادو،اندرجیت مہتو،نظام احمد،رنجیت سنگھ،سوریا دیو سنگھ،منٹو مشرا،فیروز اقبال،پیوش تیواری،ونائک یادو،سنتوش سنگھ،راہل سوامی،رانا سنگھ،احسان انصاری وغیرہ موجود تھے۔