بہار
ریلوے کے ایڈیشنل جنرل منیجر ونود نے کمار شکلا نے چھپرہ جنکشن کا کیا معائنہ
(پی این این)
چھپرہ :شمال مشرقی ریلوے کے ایڈیشنل جنرل منیجر ونود کمار شکلا،پرنسپل چیف کمرشل منیجر پی سی جیسوال اور سینئر ڈویژنل عہدیداروں کے ساتھ چھپرہ جنکشن کا معائنہ کیا۔اس دوران آنے والے تہوار کے موسم کے پیش نظر ٹرین آپریشنز میں مسافروں کی سہولت،حفاظت اور چوکسی کو یقینی بنانے کے نکات پر جائزہ لیا۔معائنہ کے دوران ان کے ساتھ ڈویژنل ریلوے مینیجر آشیش جین،سینئر ڈویژنل سیفٹی کمشنر ایس رام کرشنن،سینئر ڈویژنل کمرشل مینیجر شیخ رحمن،سینئر ڈویژنل انجینئر (II) ونیت کمار،سینئر ڈویژنل سگنل اور ٹیلی کام انجینئر،ڈویژنل سگنل اور ٹیلی کمیونیکیشن کے سینئر انجینئر،ونیت کمار،پنکج کیشروانی،سینئر ڈویژنل مکینیکل انجینئر ابھیشیک رائے اور دیگر سینئر عہدیداروں اور نگراں موجود تھے۔
اپنے معائنہ کے دوران اے جی ایم مسٹر شکلا نے دسہرہ،دیوالی اور چھٹھ کے دوران متوقع مسافروں کے رش کے پیش نظر اسٹیشن کے انتظام،ہجوم کے انتظام،ٹکٹوں کی تقسیم کے نظام،داخلی اور خارجی راستوں اور مسافروں کی سہولیات کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس کے ساتھ انہوں نے چھپرہ جنکشن کے دونوں سروں پر پلیٹ فارم،فٹ اوور برجز،ایسکلیٹرز،لفٹ،جنرل مسافر ہال،ویٹنگ روم،جنرل ٹکٹ کاؤنٹر،واٹر بوتھ،فوڈ اسٹال،صفائی،سی سی ٹی وی مانیٹرنگ،سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی،اسٹیشن کی عمارت کی بہتری،سرکلرنگ ایریا میں متوقع اضافہ اور سرکلرنگ ایریا کا معائنہ کیا۔
تہواروں کے دوران مسافروں کی تعداد،پلیٹ فارم پر رکاوٹیں لگانے،گردشی علاقے میں ہجوم کے انتظامات،عارضی پارکنگ کو محدود کرنے،داخلے اور خارجی راستوں کو الگ کرنے،پلیٹ فارم پر حد بندی،ٹکٹ کاؤنٹر پر قطاروں میں ٹکٹوں کی فروخت،مقررہ پلیٹ فارم پر ٹرینوں کو لے جانے،معلومات کی مسلسل نشریات وغیرہ کی ہدایات دیں۔
اس دوران انہوں نے چھپرہ کے ایم ایل اے سی این گپتا سے ملاقات کی۔انہیں چھپرہ اسٹیشن پر جاری مختلف پروجیکٹوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور تہواروں کے دوران اسٹیشن پر ہجوم کے انتظام میں ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی۔مذکورہ اطلاع وارانسی ڈویژن کے پبلک ریلیشن آفیسر اشوک کمار نے دی۔