بہار

چھپرہ :ووٹر لسٹ آبزرور و ڈویژنل کمشنر نےلی SIRکی جائزہ میٹنگ

Published

on

(پی این این)
چھپرہ :ڈویژنل کمشنر و ووٹر لسٹ آبزرور راجیو روشن نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں تمام ERO اور AERO کے ساتھ جائزہ میٹنگ کیا۔انہوں نے اب تک موصول ہونے والے فارموں کی کل تعداد اور ان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انہوں نے منتخب پولنگ اسٹیشنوں پر شناخت شدہ ووٹرز کی درخواستوں کی سوپر چیکنگ بھی کی۔اس کے تحت موصول ہونے والے فارم،نوٹس اور کاروائی کو دیکھا۔انہوں نے اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کیں۔
کمشنر نے ہدایت کی کہ کسی بھی فارم 6 کو مسترد کرنے یا فارم 7 قبول کرنے کی صورت میں نوٹس اور واضح احکامات دی جائیں۔انہوں نے تمام ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کو لازمی قرار دیا۔کہا کہ SIR کی مدت کے دوران موصول ہونے والی درخواستوں اور دعووں اور اعتراضات پر لازمی کارروائی کی جائے اور اس اثناء سے پہلے اور بعد کے ادوار کے دوران موصول ہونے والے دعووں اور اعتراضات پر ٹائم لائن کے اندر کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخابی سال ہے اس لیے انتخابی فہرست کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔تمام الیکٹورل رجسٹریشن افسران اپنی سطح پر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے میٹنگ کریں اور انہیں ووٹر لسٹ میں درخواستیں شامل کرنے کی مدت کے بارے میں آگاہ کریں۔اس کے بعد کی درخواستیں صرف اگلی اہلیت کی تاریخ پر شامل یا حذف کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کے خالی عہدوں کی تفصیلات طلب کیں۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ڈی ایم امن سمیر نے خصوصی نظرثانی مہم کے تحت مسودہ ووٹر لسٹ کی اشاعت اور اب تک موصول ہونے والے دعووں اور اعتراضات کے بارے میں PPT کے ذریعے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ مسودہ ووٹر لسٹ کی اشاعت کے بعد دعوؤں اور اعتراضات کے حل کا عمل جاری ہے۔اس وقت ضلع میں کل 2,892,764 ووٹرز ہیں جن میں 1,526,896 مرد،1,365,853خواتین اور 15 دیگر ووٹرز شامل ہیں۔ضلع میں کل 1,18,447درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے تقریباً 85 فیصد ووٹر تصدیقی دستاویزات اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔باقی 15 فیصد ووٹرز کے لیے دستاویزات حاصل کرنے اور اپ لوڈ کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔
میٹنگ میں ڈی ڈی سی یتیندر کمار پال،ڈپٹی چیف الیکشن آفیسر انیل کمار رائے،ڈپٹی الیکشن آفیسر جاوید اقبال،ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر رویندر کمار اور دیگر موجود تھے۔کمشنر مسٹر روشن نے میٹنگ کے بعد چھپرہ اسمبلی حلقہ کے صدر بلاک میں مٹھیا موڑ پنچایت بھون اور نیواجی ٹولہ بوتھ کا فیلڈ معائنہ کیا۔اس موقع پر ایس ڈی ایم نتیش کمار،بی ڈی او ونود آنند،متعلقہ بی ایل او اور سپروائزر موجود تھے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network