بہار
عوامی کوآپریٹیو بنک ترقی کی راہ پر گامزن : ڈاکٹر اعجاز علی ارشد ؍ سید ناصر عباس
(پی این این)
پٹنہ : بہار عوامی کو آپریٹیو بینک لمیٹیڈ کے چیرمین ڈاکٹر اعجاز علی ارشد اور سی ای اورسی ای او سید ناصر عباس نے آج عوامی کوآپریٹیو بینک میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بہار عوامی کوآپریٹو بینک لمیٹڈ، پٹنہ ہمیشہ اپنے اراکین کے مفاد میں کام کرتا رہا ہے۔ بینک کے تمام اراکین کا اعتماد اور محبت ہی ہے جس کی بدولت آج بینک نے بے پناہ ترقی کی ہے اور آگے بھی کرتا رہے گا۔اس سلسلے میں بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ ریزرو بنک کی اجازت ملنے کے بعد بہت جلد ہی کو Dividend دیا جائے گا۔
عوامی کوآپریٹو بینک لمیٹڈ، پٹنہ ہمیشہ اپنے اراکین کو بہتر سے بہتر سہولتیں دینے کے لیے کوشاں ہے۔ اسی سلسلے میں بینک نے اپنی نئی اسکیمیں بھی شروع کی ہیں جیسے کہ Daily Deposit Scheme اور Net Banking کی سہولت۔Daily Deposit Scheme کے تحت اراکین تھوڑی تھوڑی بچت کرکے اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ یہ اسکیم خاص طور پر چھوٹے کاروباری حضرات اور ملازمین کے لیے بہت مفید ہے۔Net Banking کے ذریعہ اراکین اپنے گھروں سے ہی بینکنگ کی تمام سہولتوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جیسے کہ بیلنس جانچنا، رقم ٹرانسفر کرنا، اور اپنے کھاتے کی تفصیل دیکھنا وغیرہ۔ ابھی یہ نظام ٹرائل بیسس پر اپنے ملازمین کے درمیان چل رہا ہے ۔ اکتوبر سے اسے عام طریقے سے اپنے گراہکوں کو دستیاب کرایا جائیگا ۔ اس سے کھاتہ داروں کی سہولت میں اضافہ ہوگا۔
اراکین، عوامی کوآپریٹو بینک لمیٹڈ، پٹنہ کے ذریعے ہمیشہ سے اراکین کے مفاد میں کئی فیصلے لیے گئے ہیں۔ اس بار بھی بینک نے اراکین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔بینک کے ذریعہ اراکین کو دی جانے والی سہولتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بینک چاہتا ہے کہ اس کے تمام اراکین خوشحال رہیں اور مالی طور پر مستحکم بنیں۔ اسی مقصد کے تحت بینک کی طرف سے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ سب اراکین بینک پر اسی طرح اعتماد اور محبت برقرار رکھیں گے اور بینک کو مزید ترقی دینے میں اپناتعاون دیتے رہیں گے۔ بینک کے ذپازٹ میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے ۔ ڈیفالٹرس پر کاروائی بھی ہوئی اورر بہت سارے لوگوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے ۔پریس کانفرنس میں بورڈ آف ڈائریکٹرس کے ڈائریکٹر پرویز غنی، ڈاکٹر طلعت آرا اشرفی، فریدہ ناصر، ریشماں خاتون ، شاہد اختر، ایم ہارون رشید بھی موجود تھے۔