بہار

چھپرہ :اسمبلی انتخابات کولیکر افسران کی میٹنگ منعقد

Published

on

(پی این این)
چھپرہ:ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کم ڈی ایم امن سمیر کی صدارت میں کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں تمام اسمبلی حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرس،اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرس اور سیل کے نوڈل آفیسرس کی جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں ڈی ایم نے تمام ریٹرننگ افسران کے ذریعے اب تک کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اپنی سطح پر سیل بنائیں۔جس میں آر او سیل،نامزدگی سیل،بیلٹ پیپر سیل،ڈیٹا اپ لوڈنگ سیل،وہیکل سیل وغیرہ اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیل میں ایسے افسران اور اہلکاروں کی الگ الگ نشاندہی کی جانی چاہیے جو کاغزی کاروائی میں ماہر ہوں اور فیلڈ ورک میں ماہر ہوں۔
ڈی ایم نے ڈسپیچ سنٹر،ای وی ایم گودام،کمیشننگ سائٹ اور اسٹرانگ روم کے ساتھ کلیکشن سنٹر کا دورہ کر ضروریات کا جائزہ لے ریکوزیشن تیار کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر چھپرہ،گرکھا،ایکما اور بنیا پور اسمبلی کا ڈسپیچ جے پی یونیورسٹی سے،مڑھوڑہ،تریاں اور امنور کو آئی ٹی آئی مڑھوڑہ سے،مانجھی کو راجندر کالج سے اور پرسا و سونپور کو گوگل سنگھ ہائی اسکول نیاگاؤں سے روانہ کرنے کی تجویز ہے۔نیز تمام اسمبلیوں کی ریسیونگ اور کاؤنٹنگ بازار سمیتی میں کرنے کی تجویز ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی مدد کے لیے ضلع کی سطح پر کل 22 سیل بنائے گئے ہیں۔ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کو آزادانہ طور پر تمام کام کرنا اور کروانا ہے۔وہ ڈسٹرکٹ سیل کے نوڈل آفیسر سے مسلسل رابطے میں رہ کر ضروری مدد حاصل کریں۔
ڈی ایم نے کہا کہ اگلے مہینے کے پہلے ہفتہ میں نوٹیفکیشن کا تصور لگا کر کام کیا جائے۔تاکہ آپ کو تمام تیاریوں کو مکمل کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور خاطر خواہ وقت ملے۔میٹنگ میں پی پی ٹی کے ذریعے اسٹیبلیشمنٹ،تربیت،ای وی ایم،اسٹرانگ روم،میٹریل،امن و امان،ماڈل ضابطہ اخلاق،بیلٹ پیپر،پوسٹل بیلٹ پیپر،نامزدگی،آبزرور،میڈیا،کمپیوٹرائزیشن،سائبر سیکیورٹی،شکایات ازالہ،کمیونیکیشن،سنگل ونڈو،سویپ،الیکشن سیل وغیرہ کے ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایات دی گئیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر مکیش کمار،آر او کم اے ڈی ایم پی جی آر او شیو کمار پنڈت،ایس ڈی ایم صدر نتیش کمار،ایس ڈی ایم سونپور اسنیگدھا نیہا،ایس ڈی ایم مڑھوڑہ ندھی راج،ڈسٹرکٹ لینڈ ایکوزیشن آفیسر اوم پرکاش،پنچایت راج افسر ششی کمار،ڈی سی ایل آر صدر مسٹر آلوک کمار،ڈائرکٹر ڈی آر ڈی اے رادھے شیام کمار مشرا،ڈی سی ایل آر مڑھوڑہ،ڈپٹی الیکشن آفیسر جاوید اقبال،ڈی پی آر او روندر کمار اور دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network