بہار
ریونیو مہا ابھیان کے تحت 2روزہ کیمپ کا انعقاد
(پی این این)
ریول گنج:بہار کے سارن ضلع کے ریول گنج بلاک کی انئی پنچایت کی گرام کچہری میں محکمہ ریونیو اور لینڈ ریفارمس کے زیراہتمام ریونیو مہا ابھیان کے تحت 2 روزہ کیمپ کا آغاز ہوا۔حکومت کی طرف سے فراہم کردہ رعیت کے کاغذات کیمپ میں جمع کرائے گئے۔
بنیادی طور پر ملازم سلونی کماری کے ساتھ سروے کے اہلکار روی رنجن کمار،اپیندر کمار سہنی،رویند کمار پرجاپتی کے ساتھ سرپنچ کے نمائندے چندر کشور سنگھ،پنچ مکیش چوہان،راجو مانجھی پنچ نمائندہ اجے کمار وغیرہ نے کیمپ کی کارروائی میں تعاون کیا۔ اس موقع پر پرچیاں تقسیم کرنے والے ملازمین بھی موجود تھے۔ملازم سلونی کماری نے کہا کہ حکومت کا مقصد رعیت کو سہولت فراہم کرنا ہے۔20 نکاتی چیئرمین دھرمیندر سنگھ چوہان نے کہا کہ حکومت کا یہ پروگرام رعیت کے لیے آسان ہے۔جمع بندی کے کام میں بہتری آنے گی۔عوام سرکل آفس کے چکر لگاتے تھے۔انہیں پریشانی سے نجات مل جائے گی۔
زون کی طرف سے تقسیم کی گئی پرچیوں میں تضاد کی شکایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے 20 نکاتی اجلاس میں اس کو اٹھایا ہے۔بہت سے کسانوں کو ابھی تک جمع بندی کی پرچی نہیں ملی ہے۔گاؤں کی سطح پر جاننے والے لوگوں نے کسانوں نے بھی کیمپ میں مدد کی ان میں اکھلیشور سنگھ، راج کشور سنگھ،رمیش سنگھ،مکھیا کے سابق نمائندہ رام پرتاپ سنگھ،ویریشور سنگھ وغیرہ شامل ہیں۔