بہار

الیکشن کمیشن بی جے پی کے ایجنٹ کے طور پر کر رہا ہے کام: روہنی آچاریہ

Published

on

(پی این این)
چھپرہ :بھارتیہ جنتا پارٹی کے تمام لیڈر جھوٹ پھیلانے کے لیے ایک منظم گینگ چلاتے ہیں۔جب پکڑے جاتے ہیں تو وہ راجہ ہریش چندر کے پیروکار ہونے کا ناٹک کرتے ہیں۔یہ باتیں سارن لوک سبھا کی سابق امیدوار اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کی بیٹی ڈاکٹر روہنی اچاریہ نے اپنے ایکس ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہی۔
سارن ضلع آر جے ڈی کے ترجمان ہرے لال یادو نے ڈاکٹر روہنی آچاریہ کے حوالے سے بیان جاری کر کہا کہ جب بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا دو ووٹر شناختی کارڈ رکھنے کے معاملے میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کے خلاف جھوٹے الزامات لگا رہے تھے تو کیا انہوں نے یہ بھی جانچ کیا تھا کہ وہ دو مقامات پر بھی ووٹ کرتے ہیں کیا۔
تیجسوی یادو نے الیکشن کمیشن کے عمل میں بے قاعدگیوں کا پردہ فاش کیا اور سچائی کو سامنے رکھا ہے۔لیکن نائب وزیر اعلیٰ کی نیت ٹھیک نہیں تھی اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر اپنے دو ووٹر شناختی کارڈ ہونے کی معلومات چھپائی۔ایسے میں اگر الیکشن کمیشن نے تیجسوی یادو کو نوٹس جاری کیا تو نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا کو اب تک نوٹس کیوں نہیں دیا گیا۔اس تعصب سے صاف ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی خامیوں کو دور کرنے کے بجائے جانبدارانہ رویہ اپنا رہا ہے اور بی جے پی کی حمایت سے اپوزیشن کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ڈاکٹر روہنی نے کہا کہ جہاں ملک کی اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھا رہی ہیں وہیں بی جے پی کے تمام لیڈر الیکشن کمیشن کے ترجمان بن کر اپوزیشن جماعتوں پر حملے کر رہے ہیں۔جو واضح طور پر ہندوستان کی جمہوریت اور آئین کے خلاف ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network