بہار
سارن کے 4لاکھ19ہزار سے زائد پنشنرز کے کھاتوں میں 46.71 کروڑ روپے منتقل
(پی این این)
چھپرہ :ضلع کے 419511 مستفیدین کے کھاتوں میں جولائی کے مہینے کی پنشن کی رقم 46.71 کروڑ روپے اتوار کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ڈی بی ٹی کے ذریعے منتقل کیا۔دارالحکومت پٹنہ میں منعقدہ ریاستی سطح کے مرکزی پروگرام کو کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں لائیو ویب کاسٹنگ کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔ساتھ ہی بلاک اور آنگن باڑی مراکز پر بھی منعقد کیا گیا۔پنشن اسکیم کے مستفید ہر جگہ موجود تھے۔
آدیٹوریم میں ڈی ایم امن سمیر سمیت دیگر عہدیداران اور مختلف پنشن اسکیموں کے تقریباً 80 مستفیدین موجود تھے۔جیسے ہی وزیر اعلیٰ نے بٹن دبایا پنشن کی رقم مستحقین کے کھاتے میں منتقل ہو گئی۔مستحقین کے موبائل پر اکاؤنٹ میں رقم کی وصولی کا پیغام بھی موصول ہوا۔اس موقع پر موجود تمام مستحقین بہت خوش اور مطمئن نظر آئے۔انہوں نے پنشن کی رقم 400 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 1100 روپے ماہانہ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی ایم میر نے بتایا کہ سارن ضلع میں بہار معذور اسکیم کے 41967،اندرا گاندھی نیشنل معذور پنشن اسکیم کے 7710،اندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم کے 129394،اندرا گاندھی نیشنل بیوہ پنشن اسکیم کے 17906،لکشمی بائی سماجی محافت پنشن کے 37299 اور چیف منسٹر اولڈ ایج پنشن اسکیم کے 185235 مستفیدین اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔