بہار

SIR:دعوؤں اور اعتراضات کے لیے خصوصی کیمپ کا افتتاح

Published

on

(پی این این)
چھپرہ:ووٹرز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لیے ضلع انتظامیہ ان ساتھ ہے۔مذکورہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کم ڈی ایم امن سمیر نے چھپرہ میونسپل کارپوریشن میں دعوؤں اور اعتراضات کے لیے لگائے گئے خصوصی کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ خصوصی نظرثانی کے تحت جمعہ کو ڈرافٹ لسٹ کی اشاعت کے ساتھ ہی دعوؤں اور اعتراضات کا عمل شروع ہو گیا ہے۔کوئی بھی ووٹر آئندہ 01 ستمبر پورے ایک ماہ تک نام کو شامل کرنے،درست کرنے،منتقل کرنے یا حذف کرنے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔یہ کام BLO کے ذریعے یا آن لائن خود کیا جا سکتا ہے۔
ڈی ایم نے کہا کہ لوگوں کو دعووں اور اعتراضات کے لیے کسی کو پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔انہیں بی ایل او کو ڈھونڈنے یا دیگر معلومات کے لیے ادھر ادھر بھٹکنا نہ پڑے۔اس کے لیے ضلع انتظامیہ نے میونسپل کارپوریشن سمیت تمام 10 شہری اداروں اور 20 بلاک آفسوں میں خصوصی کیمپ لگائے ہیں۔کیمپ میں ون اسٹاپ سنٹر کی طرز پر سہولت فراہم کی گئی ہے۔یہاں ڈرافٹ لسٹ میں نام چیک کرنے،آن لائن دعوے اور اعتراضات کرنے یا آف لائن فارم حاصل کرنے اور جمع کروانے کا طریقہ سیکھنے کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔کیمپ کے افتتاح کے ساتھ ہی شہر کے نارائن چوک کے رہنے والے رنجیت کمار کی بیٹی راشی رانی ووٹر بننے کی معلومات لینے پہنچیں۔
ایک موثر کونسلر کا کردار ادا کرتے ہوئے ڈی ایم مسٹر سمیر نے اسے بتایا کہ آپ کو نیا نام شامل کرنے کے لیے فارم-6 بھرنا ہوگا۔جس کے ساتھ عمر اور رہائش سے متعلق ثبوت اور ایک اعلانیہ فارم بھی شامل کرنا ہوگا۔ساتھ ہی 11 دستاویزات میں سے کسی ایک کو دینا ہوگا۔انہوں نے آن دی اسپاٹ راشی کا فارم پر کرایا۔انہوں نے کیمپ کے تعینات اہلکاروں کو لوگوں کی طرف سے پوچھے گئے ممکنہ سوالات اور ان کے جوابات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔اس موقع پر میونسپل کمشنر سنیل کمار پانڈے،ڈپٹی الیکشن آفیسر جاوید اقبال،ایس ڈی ایم نتیش کمار،ضلع پبلک ریلیشن آفیسر رویندر کمار،ڈپٹی میونسپل کمشنر سنیل کمار وغیرہ موجود تھے۔
عام لوگ کیا کریں :
ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں اپنا نام چیک کریں۔
BLO کے پاس موجود فہرست دیکھیں۔
اپنے کمپیوٹر یا موبائل سے جانچ کے لیے لنک۔https://voters.eci.gov.in/home/enumFormTrack
یا https://voters.eci.gov.in/download-erol?stateCode=S04 پر جائیں ۔
نام شامل کرنے کے لیے فارم-6 پُر کریں۔
تصحیح، منتقلی کے لیے فارم-8 بھریں۔
نام ہٹانے یا حذف کرنے کے لیے فارم-7 بھریں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network