دلی این سی آر

مجھے شہید سکھ دیو کالج آنے کے لیے بننا پڑا سی ایم: ریکھا گپتا

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی :دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج دہلی یونیورسٹی کے شہید سکھ دیو کالج آف بزنس اسٹڈیز کے 39ویں یوم تاسیس اور اورینٹیشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے ریکھا گپتا نے کہا کہ مجھے اس کالج میں آنے کے لیے وزیر اعلیٰ بننا پڑا۔ اس کے ساتھ انہوں نے کالج میں 500 نئی نشستوں کے اضافے کا بھی اعلان کیا جس کا مقصد طلباء کو معیاری اعلیٰ تعلیم فراہم کرنا ہے۔
اس سیشن میں زیر تعلیم طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں سکھدیو کالج میں پہلے نہیں آسکتا تھا کیونکہ یہاں صرف وہی طلباء آسکتے ہیں جنہوں نے 98 فیصد یا 100 فیصد نمبر حاصل کئے ہوں۔ مجھے اس کالج میں آنے کے لئے وزیر اعلیٰ بننا پڑا۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیمی کامیابیوں سے بالاتر ہو کر سوچیں۔ ریکھا گپتا نے کہا، ڈگری مکمل کرنا ہی واحد مقصد نہیں ہو سکتا۔ مقصد ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہونا چاہیے۔
کالج کی پرنسپل پونم ورما نے شہید سکھ دیو تھاپر کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی ہمت اور قربانی کو یاد کیا۔ کالج کا نام تھاپر کے نام پر رکھا گیا ہے۔انہوں نے نئے طالب علموں سے کہا، "وہ صرف 23 سال کے تھے جب وہ شہید ہوئے، انہوں نے آزادی کے لیے جنگ لڑی، آپ کو بہترین اور نئے ہندوستان کے لیے لڑنا چاہیے۔”شہید سکھ دیو کالج آف بزنس اسٹڈیز دہلی یونیورسٹی کے اہم اداروں میں سے ایک ہے جو مینجمنٹ اور بزنس میں انڈرگریجویٹ کورسز پیش کرتا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network