بہار
بہار میں65.6لاکھ ووٹروں کےکٹے نام
(پی این این)
پٹنہ :بہار میں ووٹر لسٹ پر نظرثانی (SIR) کے بعد الیکشن کمیشن نے جمعہ کو ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کر دی ہے۔ جس میں 65 لاکھ 64 ہزار 75 افراد کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کیے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ نام پٹنہ سے اور سب سے کم شیوہر سے حذف کیے گئے ہیں۔ تاہم، اس دوران کوئی بھی اہل ووٹر، جو فہرست میں شامل نہیں ہوسکا، یکم اگست سے یکم ستمبر تک اپنا نام شامل کرنے، کسی نااہل نام کو ہٹانے یا تصحیح کرنے کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ڈرافٹ ووٹر لسٹ کو اپنی ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کر دیا ہے، جہاں بہار کے ووٹرس اپنا اپنا نام چیک کر سکتے ہیں۔
ایس آئی آر کے دوران بہار کے 7 کروڑ 24 لاکھ سے زیادہ ووٹروں نے گنتی کے فارم بھرے، ووٹر لسٹ کے مسودے میں ان تمام ووٹروں کے نام شامل ہیں جنہوں نے گنتی کے فارم بھرے تھے۔ دعوے اور اعتراضات کے اندراج کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ضلع وار الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کی بات کریں تو پٹنہ سے سب سے زیادہ 3.95 لاکھ ووٹروں کے نام حذف کیے گئے ہیں۔ مدھوبنی سے 3.52 لاکھ، گوپال گنج سے 3.10 لاکھ، مشرقی چمپارن سے 3.16 لاکھ، بھاگلپور سے 2 لاکھ 44 ہزار، گیا سے 2.45 لاکھ، کشن گنج سے 1.45 لاکھ اور سہرسہ سے 1.31 لاکھ لوگوں کے نام فہرست سے نکالے گئے ہیں۔ سب سے کم تعداد یعنی 28 ہزار 166 نام شیوہر سے ہٹائے گئے ہیں۔ اروال سے 30 ہزار نام نکالے گئے ہیں۔
کس ضلع سے کتنے لوگوں کے کٹےنام: مغربی چمپارن ۔ 19,1376 ،مشرقی چمپارن ۔ 3,16,793 ن،شیوہر۔ 28,166 ، سیتامڑھی۔ 24,962 ،مدھوبنی ۔ 3,52,545 ۔سپول۔ 1,28,207،ارریہ۔ 1,58,072 ،کشن گنج – 1,45,668،پورنیہ ۔ 2,73,920 ،کٹیہار – 1,84,254 ،مدھے پورہ – 98,076،سہرسہ – 1,31,596 ،دربھنگہ – 20,3298، مظفر پور – 2,82,845 ،گوپال گنج ۔ 3,10,363 ،سیوان – 2,21,711 ، سارن – 2,73,223،ویشالی – 2,25,953 ،سمستی پور – 2,83,955 ،بیگوسرائے – 1,67,756 ،کھگڑیا – 79,551 ،بھاگلپور – 2,44,612 ، بانکا۔1,17,346 ،مونگیر – 74,916 ،لکھی سرائے – 48,824 ،شیخ پورہ – 26,256 ،نالندہ – 1,38,505 ،پٹنہ ۔3,95,500،بھوجپور۔ 1,90,832 ،بکسر ۔ 87,645 ،کیمور (بھبوا) 73,940 ،روہتاس – 1,56,148اورنگ آباد – 30,180 ،جہان آباد – 53,089 کے نام حذف کیے گئےہیں۔