بہار
ڈی ایم اور ایس ایس پی نے کی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق سے میٹنگ
(پی این این)
چھپرہ :آئندہ اسمبلی عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں سارن کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ڈی ای او کم ڈی ایم نے تمام متعلقہ افسران کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ابھی سے تیاری شروع کی جائے تو دوران الیکشن آسانیاں ہوں گی اور کام سہل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیکٹر آفیسر اور سیکٹر پولیس آفیسر کا کام سب سے پہلے شروع ہوتا ہے۔ان کے ذریعے کریٹیکل پولنگ اسٹیشنز اور حساس علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی اور ان پر ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ان کی میپنگ اور رپورٹ کے مطابق ہی سی اے پی ایف کی تقرری اور فورس کی تعیناتی کی جاتی ہے۔
انہوں نے سبھی ایس ڈی ایم اور ایس ڈی پی او کو سیکٹر کی اپڈیٹ لسٹ دینے کی ہدایت دی۔انہوں نے سی اے پی ایف کی اقامت کا انتخاب کرنے اور ان کی بنیادی ضروری سہولیات کو پورا کرنے کی ہدایت دی۔نیم فوجی دستوں کے دورے کا روٹ چارٹ اور سیاسی جماعتوں کو دی جانے والی الیکشن میٹنگ کے مقامات کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کان کنی،ایکسائز،ٹرانسپورٹیشن اور امن و امان سے متعلق تمام متعلقہ افراد کو جامع کام سونپے۔انہوں نے ہدایت کی کہ نشاندہی کی گئی جگہوں پر مستقل اور عارضی پولیس چوکیاں قائم کر کے مسلسل گاڑیوں کی سخت چیکنگ مہم چلائی جائے۔ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر نے بتایا کہ ضلع میں اے این پی آر (آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن) کیمرے نصب کرنے کے لیے 18 اہم چوراہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ان مقامات پر 55 کیمرے نصب کرنے کی پہل کی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی ڈاکٹر کمار آشیش نے تمام ایس ڈی ایم،ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو انڈین سول ڈیفنس کوڈ 126 کے تحت بانڈ بھرنے اور سی سی اے کے تحت موثر کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی شراب کو ضبط کرنے کے لیے ٹھوس کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔میٹنگ میں ایس پی رورل،ڈی ڈی سی یتندر کمار پال،اے ڈی ایم مکیش کمار، ڈپٹی الیکشن آفیسر جاوید اقبال،متعلقہ محکموں کے ضلع سطحی افسران موجود تھے جبکہ سبھی بی ڈی او، سی او اور تھانہ انچارج وغیرہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جوڑے تھے۔