دلی این سی آر

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اپنے آبائی گاؤں نند گڑھ میں منائی 51ویں سالگرہ

Published

on

(پی این این)
جند: دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نےکہ کہ وکست بھارت کی سمت دہلی اور ہریانہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ گپتا جند ضلع میں ایک پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیوں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کا نتیجہ ہے کہ آج دہلی اور ہریانہ جیسی ریاستوں کے اعلیٰ عہدوں پر عام خاندانوں سے آنے والے لوگ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور سماجی خدمت کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج ہریانہ کے جولانہ میں اپنے آبائی گاؤں نند گڑھ میں اپنی 51ویں سالگرہ منائی۔ وہ 19 جولائی 1974 کو اس گاؤں میں پیدا ہوئیں۔ ہریانہ حکومت نے اس موقع پر نند گڑھ میں ایک بڑا پروگرام منعقد کیا۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے جولانہ میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی سالگرہ کے موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا۔وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے نند گڑھ گاؤں کو ریکھا گپتا کی سالگرہ کے تحفے کے طور پر کئی ترقیاتی تحفے دیے۔ اس کے لیے ریکھا گپتا نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ریکھا گپتا نے نند گڑھ سے متعلق اپنے بچپن کی یادیں اور دہلی یونیورسٹی کے طلبہ یونین کے انتخابات سے لے کر دہلی کے وزیر اعلیٰ بننے تک کے اپنے سفر کو یاد کیا۔
مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا، "دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا جی کو ان کے یوم پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ وہ دہلی کی خدمت میں ہمیشہ سرگرم رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے طور پر، انہوں نے قومی راجدھانی کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ خدا انہیں لمبی اور صحت مند زندگی عطا کرے،” مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا۔گپتا نے ان کی سالگرہ پر مبارکباد دینے پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی "ہمیشہ متاثر کن” رہنمائی ان کے (گپتا کے) عوامی خدمت کے سفر کے لئے طاقت اور تحریک کا مستقل ذریعہ ہے۔ریکھا گپتا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا، "بطور وزیر اعلی، میںسب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پرایاس کے آپ کے وژن کو بامعنی نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، "دہلی کی وزیر اعلیٰ، ہریانہ کی بیٹی ریکھا گپتا جی کو ان کے یوم پیدائش پر نیک خواہشات اور مبارکباد۔ آپ کی موثر قیادت اور سماج کے تئیں لگن راجدھانی میں اچھی حکمرانی اور بااختیار بنانے کی علامت بن گئی ہے۔ میں بھگوان شری رام سے دعا کرتا ہوں کہ آپ دہلی کی ترقی اور صحت مند زندگی کے لیے ہمیشہ قائم رہیں اور آپ کو صحت مند زندگی گزارنے کا موقع ملے۔”دہلی میں عہدیداروں نے بتایا کہ اس کا جولانہ اور نند گڑھ میں کئی پروگراموں میں حصہ لینے کا پروگرام ہے۔
ہریانہ کے وزیراعلیٰ نایب سنگھ سینی نے اس موقع پر کہا کہ ہریانہ کی بیٹی، ریکھا گپتا، دہلی کی وزیراعلیٰ بننے کے بعد آج پہلی بار اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے آبائی گاؤں نندگڑھ آئی ہیں، وہ تمام ہریانہ کے لوگوں کی طرف سے انہیں سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے گپتا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریکھا گپتا عام خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور پنڈت دین دیال اپادھیائے کی نظریاتی سوچ کے ساتھ جڑ کر عوامی خدمت کا کام کر رہی ہیں۔ ان کی پوری زندگی ملک کے لیے وقف رہی ہے اور انہوں نے ملک کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔ ریکھا گپتا کی سوچ، ان کی پالیسی اور نیت یہی ہے کہ دہلی ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ‘وکست بھارت’ کے سفر میں ہریانہ اور دہلی حکومتیں مضبوطی سے آگے بڑھیں گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وکست بھارت کی سمت دہلی اور ہریانہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیوں اور وزیر اعظم کی قیادت کا نتیجہ ہے کہ آج دہلی اور ہریانہ جیسی ریاستوں کے اعلیٰ عہدوں پر عام خاندانوں سے آنے والے لوگ ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں اور عوامی خدمت کو سب سے بڑی ترجیح دے رہے ہیں۔ سینی نے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کےاصول اور نظریے کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی سمت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ 2014 کے بعد ہندوستان نے ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔ مسٹر مودی کے ’وکست بھارت‘ کے عزم میں ہریانہ قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے مرکز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھے گا۔
اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نے اگرسین دھرم شالہ کا افتتاح اور نندی و کامدھینو گؤ شالہ کا بھومی پوجن کیا۔ انہوں نے دھرم شالہ کے لیے 31 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔ مسٹر سینی نے کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت میں ملک نے عالمی سطح پر اپنی ایک مضبوط شناخت قائم کی ہے۔ وزیر اعظم کا یہ پختہ یقین رہا ہے کہ ہندوستان ایک دن اقتصادی سپر پاور بنے گا اور آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہندوستان کی معیشت 11ویں مقام سے چوتھے مقام پر پہنچ چکی ہے۔ ترقی کا یہ سفر وزیر اعظم کی قیادت میں ہی ممکن ہو سکاہے اور آنے والے وقت میں ہندوستان یقیناً دنیا کی تیسری بڑی معیشت بنے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network