بہار
ایس آئی آر:چھپرہ میں چھوٹے ہوئے ووٹروں کے نام سیاسی جماعتوں کو دستیاب کرائے گئے
(پی این این)
چھپرہ :سیاسی جماعت کے نمائندے خود چیک کر سکتے ہیں کہ کون سے اہل ووٹرز کے انرومیشنن فارم ابھی تک نہیں بھرا گیا۔مذکورہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کم ڈی ایم امن سمیر نے کمیشن کی ہدایت کے مطابق سیاسی جماعتوں کو ہارڈ اور سافٹ کاپی میں ایسے چھوٹے ہوئے ووٹرز کی اسمبلی وار مکمل فہرست فراہم کرتے ہوئے کہی۔
کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ خصوصی نظرثانی مہم ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔مشن موڈ میں کام تیز رفتاری سے ہو رہا ہے۔ہمارا مقصد انتخابی فہرست میں زیادہ سے زیادہ ووٹرز کے نام شامل کرنا ہے۔اس کے ساتھ اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے کہ فہرست صاف ستھری ہو۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارا مقصد ان ووٹرز کی شناخت اور تصدیق کرنا ہے جن کی اب تک گنتی کا فارم نہیں بھرا گیا اور نہ ہی اپ لوڈ کیا گیا۔لیڈران اپنے BLA کی مدد سے فارم بھرنے میں BLO کی تعاون کریں۔
انہوں نے بتایا کہ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 جولائی تک بی ایل او اور بی ایل اے کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کریں۔پارٹیوں کے نمائندے بھی اپنی سطح پر تمام بی ایل اے کو ہدایت کریں کہ وہ بقیہ اہل ووٹرز کے فارم کو پُر کرنے میں بی ایل او کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔اس تسلسل میں مرنے والوں،ڈبل انٹری،مستقل طور پر ہجرت کرنے والے ووٹروں کی شناخت میں بھی آپ کے تعاون کی توقع ہے۔
ڈی ایم نے بتایا کہ ضلع کے کل 31,34,180 ووٹرز میں سے اب تک 27,80,078 کے فارم اپ لوڈ کیے جا چکے ہیں۔یہ 88.70 فیصد ہے جسے دو دنوں میں بڑھا کر 90 فیصد کرنے کا ہدف ہے۔انہوں نے بتایا کہ بی ایل اوز کو ایک نیا فارمیٹ فراہم کیا جا رہا ہے جس میں ہر ووٹر کی تفصیلات جمع کی جائیں گی۔اس سے کام میں شفافیت آئے گی اور رہ گئے لوگوں کو بھی شامل کیا جا سکے گا۔ہمارے پاس کافی وقت ہے۔آپ کا تعاون حاصل ہو تو ہدف آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ڈی ایم نے تمام سیاسی جماعتوں سے سبھی اسمبلی میں بوتھ کے برابر بی ایل اے بنانے کی اپیل کی۔
انہوں نے بتایا کہ الیکشن شاخہ کے ساتھ سونپور اور مڑھوڑہ میں ای وی ایم کے مظاہرہ کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔جہاں کوئی بھی ای وی ایم سے متعلق اپنے تجسس کو پورا کر سکتا ہے۔موقع پر ڈپٹی الیکشن آفیسر جاوید اقبال،ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر رویندر کمار،بی جے پی کے سشیل کمار سنگھ،سی پی آئی ایم کے بٹیشور مہتو،کانگریس کے فیروز اقبال،جے ڈی یو کے محمد فیروز،ایل جے پی کے آلوک پانڈے،آر جے ڈی کے اپیندر کمار،آر ایل ایس پی کے ڈاکٹر اشوک کشواہا،سی پی آئی ایم ایل کے دیپانکر مشرا وغیرہ میٹنگ میں موجود تھے۔