بہار
چھپرہ ڈی ایم نے ای وی ایم ڈومنسٹریشن سنٹر کا کیا افتتاح
(پی این این)
چھپرہ :ضلع ہیڈکوارٹر سمیت مڑھوڑہ اور سونپور سب ڈویژنوں میں ڈمی ووٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔اس دوران لوگ اصلی ای وی ایم پر ووٹ ڈالیں گے۔انہیں فزیکل اور ڈیجیٹل شکل میں ای وی ایم کے استعمال کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی جائے گی۔مذکورہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کم ڈی ایم امن سمیر نے کلکٹریٹ واقع الیکشن برانچ میں ای وی ایم ڈومنسٹریشن سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے خود بیلٹ یونٹ میں بٹن دبا کر ووٹ ڈالا اور VVPAT کی پرنٹ شدہ پرچی کے ساتھ ڈمی انتخابی نشان کو ملایا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم بیداری پر خصوصی مہم چلاتا ہے۔اس کا مقصد لوگوں کو ای وی ایم کا استعمال کرنے اور وی وی پیٹ کی پرچی سے اپنے ووٹوں کی جانچ کرنے کا موقع دے کر ان کے اعتماد کو مضبوط کرنا ہے۔الیکشن کمیشن کی ہدایات پر آگاہی مہم کے تحت یہ پروگرام الیکشن کے اعلان تک چلایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت چھپرہ صدر،مڑھوڑہ اور سونپور سب ڈویژن ہیڈکوارٹر میں مظاہرہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ساتھ ہی ای وی ایم کے مظاہرہ کے دوران الیکشن کمیشن کے ایس او پی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے تمام ذیلی ڈویژنوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ای وی ایم کو رکھنے کے لیے ڈبل لاک کے ساتھ ایک اسٹرانگ روم بنائیں اور سیکورٹی فورسز کو تعینات کریں۔اس موقع پر موجود ڈپٹی الیکشن آفیسر جاوید اقبال نے کہا کہ اس مہم کے لیے صرف تربیت و آگاہی کے لیے الگ کی گئی مشینیں استعمال کی جائیں گی۔اس کے لیے ضلع کو موصول ہونے والی کل مشینوں میں سے 150 سیٹ BU، CU اور VVPAT کو نشان زد کر کے الگ کر دیا گیا ہے۔ان مشینوں کو کمیشن کے خصوصی پورٹل EMS-2 پر مارک کیا گیا ہے۔اس کی فہرست بھی سیاسی جماعتوں کو فراہم کر دی گئی ہے۔
ان تمام مشینوں پر تربیتی آگاہی کے اسٹیکرز اور ڈمی بیلٹ پیپرز اور سمبال لوڈ کیے گئے ہیں۔یہ مشینیں صرف مظاہرہ،آگاہی اور تربیت کے لیے استعمال کی جائیں گی۔مرکز میں تعینات اہلکاروں کو ای وی ایم ہینڈ آن ٹریننگ دینے کے ساتھ اس کی ہینڈلنگ،آپریشن اور نقل و حرکت میں احتیاطی تدابیر اور ایس او پی سے آگاہ کیا گیا ہے۔مرکز پر آنے والے زائرین سے ووٹنگ کے دوران رجسٹر پر دستخط لیے جائیں گے۔ہر روز ڈالے گئے کل ووٹوں،تصاویر وغیرہ کی رپورٹ متعلقہ نوڈل کے ذریعے ڈی ایم کمیشن کو بھیجے گے۔وی وی پیٹ سلپس کو ہر روز شریڈنگ مشین سے تلف کیا جائے گا۔