بہار
تیج پڑتاپ پہلی بار پہنچے مہوا،میڈیکل کالج اسپتال کا لیا جائزہ
(پی این این)
حاجی پور:راجد سپریمو لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پڑتاپ یادو پہلی بار مہوا پہونچے۔اس دوران انہوں نے مہوا واقع نو تعمیر نو تعمیر میڈیکل کالج اسپتال مہوا کاجائزہ لیا۔جہاں کافی تعداد میں ان کے چاہنے والے موجود تھے۔اس دوران میڈیا کو بتایا کہ میں یہاں سے جب ایم ایل اے بنا تھا اور محکمہ صحت کا وزیر بنا تو عوام کی مانگ پر میڈیکل کالج اسپتال دیا جسے آج دیکھنے آئے ہیں۔
میڈیکل کالج اسپتال کے جائزہ لینے کے دوران انہوں نے اشارے اشارے میں انتخاب لڑنے کی بات کہی۔،حالانکہ یہ کہاں سے انتخاب لڑیں گے اور کس پارٹی سے یہ ابھی ظاہر نہیں کیا۔وہیں انہوں نے یہ بھی صاف طور پر کہا ہے کہ عوام کہے گی تو انتخاب ضرور لڑونگا۔انکی گاڑی پر نہ تو راجد کا جھنڈا تھا نہ ہی راجد پارٹی کی کوئی چرچا کی۔ہاں سر پر ہرے رنگ کی ٹوپی اور لوگوں سے کافی خوشی بھرے انداز میں مل رہے تھے۔
اس موقع پر انہوں نے عوام کی مانگ پر میڈیکل کالج اسپتال کے ساتھ ساتھ اب انجینیئر کالج کے لئے بھی ہاں کہہ دیا اور کہا کہ مجھے موقع ملا تو وہ ضرور بن جائے گا۔وہیں ان کے مہوا آنے سے راجد کے کھیمے میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔