بہار

انڈیا اتحاد کا بہار بند اور چکا جام رہا مکمل کامیاب

Published

on

(پی این این)
چھپرہ :بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے قبل الیکشن کمیشن کے ذریعے ووٹروں کے نظرثانی مہم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انڈیا اتحاد کے ضلع کے لیڈروں اور کارکنوں نے جلوس کی شکل میں شہر میں دکانیں بند کرائیں اور گاڑیوں کی آمدورفت کو روک دیا۔بند کی کال پوری طرح کامیاب رہی۔ضلع آر جے ڈی کے ترجمان ہرے لال یادو نے بتایا کہ شہر کے نگرپالیکا چوک پر مڑھوڑہ کے ایم ایل اے اور سابق وزیر جتیندر کمار رائے،سارن وکاش منچ کے کنوینر شیلیندر پرتاپ سنگھ،صدر سنیل رائے،رادھے کرشن پرساد وغیرہ کی قیادت میں سینکڑوں آر جے ڈی لیڈر اور کارکنوں نے ایک جلوس نکالا۔جلوس الیکشن کمیشن کے خلاف،مودی سرکار کے خلاف،ووٹروں کی نظرثانی کے حکم کو واپس لینے کے نعرے لگاتے ہوئے تھانہ چوک،صاحب گنج،مونا چوک،کچہری اسٹیشن،یوگینیاں کوٹھی سے ہوتے ہوئے واپس نگرپالیکا چوک پہنچا اور جلسے میں تبدیل ہوگیا۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے جتیندر رائے نے کہا کہ مرکز کی این ڈی اے حکومت کے حکم پر الیکشن کمیشن کے ووٹر نظرثانی پروگرام کے تحت بہار کے کروڑوں لوگوں کو ووٹنگ کے حق سے محروم کرنے کی گہری سازش رچی گئی ہے۔جو اپنی روزی روٹی کمانے کے لیے دوسری ریاستوں میں چلے گئے ہیں اور محروم دلت طبقے کی بڑی تعداد اس سے متاثر ہوگی۔مختصر وقت میں متعدد قسم کے دستاویزات کا مطالبہ اور ووٹر لسٹ سے نام حذف کرنے کی آر جے ڈی ہر قیمت پر مخالفت کرے گی۔شیلیندر پرتاپ نے کہا کہ سارن کے عوام الیکشن کمیشن اور مودی حکومت کے اس تغلقی فرمان کو آخری سانس تک قبول نہیں کریں گے۔اس کے ساتھ ہی تھانہ چوک پر دکانیں بند کرنے اور گاڑیوں کی آمدورفت کو روکنے میں سنئر لیڈر عبدالقیوم انصاری،شری بھگوان رائے،جلانی مبین،مکیش کمار یادو عرف سونو،راجو یادو وغیرہ شامل تھے۔
ترجمان مسٹر یادو نے کہا کہ الیکشن کمیشن مرکزی حکومت کے حکم پر ایسے وقت میں ووٹر ریویژن پروگرام کر رہا ہے جب بہار کے زیادہ تر اضلاع سیلاب جیسی خوفناک صورتحال میں ہیں جہاں اتنے کم وقت میں بی ایل او ہر دروازے تک نہیں پہنچ سکتے۔انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت کی نیت صاف تھی تو وہ آدھار کارڈ،ووٹر کارڈ،راشن کارڈ،منریگا جاب کارڈ کی بنیاد پر ووٹر لسٹ کی بنیاد پر نظر ثانی کرتی۔آر جے ڈی لیڈروں نے الیکشن کمیشن کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا ووٹر لسٹ جس پر 2024 میں لوک سبھا انتخابات ہوئے تھے فرضی ہے. کیا بہار میں 2003 کے بعد جتنے بھی انتخابات ہوئے وہ بھی فرضی ووٹر لسٹ کی بنیاد پر ہوئے۔آر جے ڈی کسی بھی قیمت پر بہار کے عوام کے جمہوری حقوق کو پامال نہیں ہونے دے گی۔
اس موقع پر امر رائے،سدھانشو رنجن پانڈے،پرتیما کشواہا،چندرووتی یادو،رتیش سنگھ،چندیشور رائے،شیام جی پرساد،بیرندر ساہ،گڈو یادو،ارمیلا یادو،رام کمار رائے،جناردن رائے،انیل کمار رائے،گوتم یادو،ڈاکٹر رام چندر،راما رام،گڈو یادو،دیو کمار مہتو،کنہیا چودھری وغیرہ موجود تھے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network