بہار
اقلیتی طلباء کوکرائی جائے گی فری آن لائن کوچنگ :روی پرکاش
(پی این این)
چھپرہ:اقلیتی طبقہ کے طلباء کو 71 ویں بی پی ایس سی مشترکہ ابتدائی مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کے لیے فری آن لائن کوچنگ فراہم کی جائے گی۔اس کے لیے ضلع ضلع ہیڈکوارٹر میں غیر رہائشی آن لائن کوچنگ کا انتظام ہوگا۔اس سلسلے میں محکمہ اقلیتی بہبود بہار کی جانب سے ضلع اقلیتی فلاح افسر کو رہنما خطوط فراہم کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ضلع اقلیتی فلاح افسر روی پرکاش نے کہا کہ درخواستوں کی تعداد اور امکان کے نقطہ نظر سے ضلع ہیڈکوارٹر میں دو مراکز کا انتخاب کرنا ہوگا اور مرکز کے سربراہ سے رضامندی کا خط حاصل کرنا ہوگا۔اس کے لیے صرف ہاسٹل،مدارس،وقف کی جی پلس تھری عمارتوں،پرائمری اسکول،مڈل اور ہائی اسکول سے انتخاب کرنا ہوگا۔اقلیتی بہبود افسر نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ اقلیتی بہبود سے اس سمت میں ہدایات موصول ہوئی ہیں۔اب ضلع اقلیتی بہبود محکمہ ضلع سطح پر غیر رہائشی کوچنگ کے انتظامات کر رہا ہے۔
واضح ہو کہ اس سے قبل حکومت کی طرف سے حج بھون پٹنہ میں اقلیتی طلباء کی تیاری کرائی جاتی تھی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امیدواروں کا رجسٹریشن ضلع اقلیتی بہبود کے دفتر میں کیا جائے گا۔آجری تاریخ سے ایک دن پہلے ایک نمائندہ کو حج بھون پٹنہ بھیجا جائے گا تاکہ وہ OMR اور سوالیہ پرچہ جمع کرے۔امتحان کی تکمیل کے بعد OMR والی جوابی شیٹ کو سیل کرکے حج بھون پٹنہ کو دستیاب کرانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جاتی رہنما خطوط کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر میں واقع سنٹر میں آن لائن موڈ میں کلاسز کی سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے منتخب طلبہ کے لیے امیدواروں کی طرف سے بھرے گئے آپشن کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔