دلی این سی آر

حالات حاضرہ کے پیش نظر جمعیۃعلماء صوبہ دہلی کی اہم میٹنگ منعقد

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی:آج جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی حالات حاضرہ پراہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ملک کے موجودہ حالات پر بطور خاص مدارس و مساجد اور اوقاف کے خلاف بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی پر فکرمندی کا اظہار کیا گیا اورکہاگیاکہ ملک میں مسلمانوں کے خلاف آئے د ن پیش آنے والے واقعات اور بڑھتی ہوئی نفرت ملک کے لیے انتہائی خطرناک اورملک کی سالمیت واتحاد کے لیے نقصان دہ ہیں نیز روز بروز معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائیوں پر بھی فکرمندی کا اظہار کیا گیا اور اسکے لیے تمام مقامی اور ضلعی یونٹوں کو مستقل اصلاح معاشرہ کے پروگرام منعقد کرنے اور مسجد وار کمیٹیاں بنانے کا پابند کیا گیا نیز حالات حاضرہ کے پیش نظر منتظمہ کے ساتھ ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جسکی تاریخ اور جگہ کا جلد ہی اعلان کردیا جائے گا ۔
میٹنگ مولانا محمد مسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی صدارت میں منعقد ہوئی جسکا آغاز قاری محمد ساجد فیضی سکریٹر ی جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی تلاوت قرآن پاک اورمولاناعبداللہ سکریٹری جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے نعتیہ اشعار سے ہوا نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلی جمعیۃ علماء صوبہ دہلی نے تفصیل سے ایجنڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام اضلاع کے ذمہ داران کو مسلسل فعال رول ادا کرنے کے لیے کہا۔
میٹنگ کے اہم شرکاء میں مولانا مولانا عبدالحنان قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی ۔قاری دلشاد قمر مظاہری نائب صدر،مفتی اسرارالحق مظاہری سکریٹری جمعیۃ علماء صوبہ دہلی ،مولانا عبداللہ قاسمی سکریٹری،مفتی کفیل الرحمن سکریٹری،قاری اسرارالحق قاسمی کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی صوبہ دہلی،مولانا انتظار حسین مظاہری قصاب پورہ،الحاج سلیم رحمانی ویلکم،مولانا جمیل قاسمی دوارکا،مفتی محمد عیاض مظاہری شاستری پارک،مفتی محمدمستقیم بٹلہ ہاؤس،مولانا عبدالرزاق خانپور،مولانا حسرت مظاہری نریلہ،مولانا طیب پہاڑ گنج،حافظ محمد یامین نہال وہار،چودھری محمد اسلام لکشمی نگر،مولانا محمد ممتاز قاسمی مادی پور،مفتی محمد شمیم قاسمی قصاب پورہ،مفتی محمد قاسم قاسمی نظام الدین،مولانا محمد یحی صاغر پور،مولانا محمد راشد مدن پورکھادر،مفتی محمد توحید جھارکھنڈی شاہدرہ،مفتی محمد اسلم قاسمی کبیر نگر،قاری فضل الرحمن سیلم پور،مولانا محمد راشد حوض رانی،مولانا محمد عاقل مصطفٰی آباد،مولانا مصباح الدین منگولپوری،مولانا محمد سلیم آر کے پورم، وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network