بہار

وقف کانفرنس کی تاریخ ساز کامیابی پر مخلصین و محبین کا تہ دل سے شکریہ : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی

Published

on

(پی این این)
پھلواری شریف: امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ ،جھارکھنڈ ومغربی بنگال کے قائم مقام ناظم مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے وقف بچاؤ دستور بچاؤ کانفرنس منعقدہ گاندھی میدان کی تاریخ ساز کامیابی پر بہار کی ملی تنظیموں کے ذمہ داران ،خانقاہوں کے سجادگان ،مساجد کے ائمہ کرام ،علماء،دانشوران ،اہل مدارس نقباء امارت شرعیہ کے ذمہ داران ،امارت شرعیہ کے محبین ومخلصین اور ملت سے ہمدردی رکھنے والے تمام اصحاب فکر و نظر کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام حضرات کی جہد مسلسل نے اس کانفرنس کو ایک تاریخی اور یاد گار کانفرنس بنادیا ،بلاشبہ یہ کانفرنس حسب توقع پوری طرح کامیاب رہی ،بہار ،اڈیشہ ،جھارکھنڈ و مغربی بنگال کے علاوہ ملک بھرکے مسلمانوں نے پورے جوش اورجذبہ سے اس میں حصہ لیا اور ہندستان میں مسلمانوں کے آئینی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ایک روشن باب کااضافہ کیا ،اس کانفرنس سے ملت کے اندر خود اعتمادی او رایک نیا عزم و حوصلہ پیدا ہو ا ،اسلئے اللہ سے ہماری دعاء ہے کہ اللہ رب العزت ناپاک منصوبہ بنانے والوں کے عزائم کو چکنا چور کردے اور ملت کی ہر طرح حفاظت فرمائے ،باشندگان پٹنہ کابھی شکریہ کہ انہوں نے مہمانوں کی ضیافت کا حق ادا کیا اور مثال تاریخ رقم کردی۔
قائم مقام ناظم نے کہا کہ اس کانفرنس میں دور دراز کی مسافت طے کرنے والے فرزندان توحید بھی شکریہ کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے وطن کی پر سکون زندگی کو خیر باد کہہ کر محض اللہ کی رضا ء کے لئے شدت کی ڈھوپ میں گاندھی میدان میں جمع ہوئے اور ملی قائدین کے پر مغز خطابات سے استفادہ کیا ،اب ضرورت متقاضی ہےکہ ہم سب بیدار رہیں اور تحفظ اوقاف کے لئے کی جانے والی تحریکات میں شانہ نشانہ چلیں اور اس وقت تک متحرک رہیں جب تک حکومت اس کالے قانون کو واپس نہیں لے لیتی ۔
امارت شرعیہ کے تمام ذمہ داران ،کارکنان،تنظیم امارت شرعیہ کے ذمہ داران و نقباء وائمہ مساجدکاشکریہ اداکرتاہوں ،نیزشہر پٹنہ کے دینی حمیت رکھنے والے مسلمانوں کابھی شکریہ اداکرتاہوں کہ بہار،اڈیشہ ،جھارکھنڈ ومغربی بنگال اور ملک کے گوشہ گوشہ سے تشریف لانے والوں کی ضیافت میں اپنے دل کے دروازے کھول دئے اسی طرح تما م معاونین و رضاکار ان،دارالعلوم الاسلامیہ،المعہدالعالی جامعہ رحمانی مونگیر،رحمانی تھرٹی اور امارت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے اساتذہ وطلبہ، مولاناسجاد ھاسپیٹل کے تمام حضرات ،خصوصاًاجلاس کے کنوینر مولانااحمد حسین قاسمی معاون ناظم امارت شرعیہ بھی ہمارے شکریے کے مستحق ہیں کہ ان حضرات کی کدوکاوش سے یہ عظیم الشان کامیاب کانفرنس منعقد ہوئی،اللہ تعالیٰ آپ سب کو بہتر سے بہتر اجر عطافرمائے ۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network