بہار
ظالمانہ وقف ایکٹ کے خلاف گاندھی میدان میںرقم ہوگی تاریخ :مفتی سعیدالرحمٰن قاسمی
(پی این این)
پٹنہ :شہرپٹنہ ہمیشہ سماجی واصلاحی تحریک وانقلابات کا مرکز رہاہے یہاں سے جوبھی آواز بلند ہوئی ہے وہ دورتک پہونچی ہے آج جبکہ مرکزی حکومت سیاسی قیادت کی خاطر وقف ایکٹ 25 کے ذریعہ ہماری شریعت میں مداخلت کی کوشش کررہی ہے ساتھ ہی ہم سے ہماری مذہبی آزاد ی کو چھیناجارہاہے اور ہمارے آئینی حقوق کو پامال کیاجارہاہے ،اس لئے اس نا انصافی اورآئین ودستور ھند کی خلاف ورزی کے خلاف عظیم آبادکی سرزمین سے آواز بلند ہوگی اور ان شاء اللہ اس کاوزن حکومت ھند کوبھی محسوس ہوگا،ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ کے امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ ،جھارکھنڈو مغربی بنگال کے قائم مقام ناظم مولانا مفتی محمد سعیدالرحمٰن قاسمی نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ آج پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقد ہونے والی عظیم الشان وقف بچاؤ دستوربچاؤ کانفرنس سے ملی قائدین یہ پیغام دیں گے کہ اگر حکومت نے اس کالے قانون کو واپس نہیںلیاتو ملک کی عوام آئینی اورجمہوری طریقےپرتحریک اور اجتماع کرتی رہے گی جب تک کہ یہ غیر منصفانہ قانون واپس نہ ہوجائے،آج کے اجلاس کے شرکاء سے درخواست ہے کہ نظم واتحاد کامظاہرہ کریں،قیام وطعام کاجہاں نظام بنایا گیاہے یاگاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جو جگہیں متعین کی گئی ہیں وہاں گاڑیا ں لگائیں،رضاکار آپ کی رہنمائی کے لئے ہرجگہ موجود ہیں ان کی ہدایت پر عمل کریں،اجلاس گاہ میں بھی نظم وتربیت اوراسلامی تہذیب وثقافت کے ساتھ بیٹھیں ،اور قائد ین ملت کے خطابات کو توجہ اور دل جمعی سے سماعت فرمائیں،ہمیں احساس ہے کہ آپ دوردراز کی مسافت طے کرکے یہاں تشریف لائے ہیں راستے کی صعوبتیں برادشت کی ہے اسلئے ادھر ادھر سیروسیاحت میں وقت کوہرگزضائع نہ کریں۔آپ کےجم کر اور ڈٹ کر بیٹھنے سے ملک کو اھم پیغام جائے گا کہ پٹنہ کا ،وقف اجلاس مثالی رہا،ہم سب کے امیر شریعت مولانااحمد ولی فیصل رحمانی امیرشریعت بہار،اڈیشہ ،جھارکھنڈ ومغربی بنگال اور ملک کے ممتاز علماء،وزعماء وقف کے موضوع پر بنیادی نکات کی وضاحت کریں گے،اورا سکی خطرناکی سے بھی امت کو واقف کرائیں گے اور مستقبل کے لئے مضبوط لائحہ عمل پیش کریں گے ،جس کی رہنمائی میں ہم سب کو اقدامات کرنےہیں۔اس لئے پوری دلجمعی کے ساتھ اجلاس گاہ میں بیٹھےرہیں۔
قائم مقام ناظم صاحب نے شہر پٹنہ کے اصحاب علم ودانشوروں سے بھی گزارش کی ہے کہ ماضی کی قدیم روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے مہمانوں کاخیر مقدم کریں۔ان کے اکرام وضیافت کے لئے جو ممکن کوششیں ہوسکتی ہیں کریں چونکہ شہر کی مختلف مساجد میں بیرون پٹنہ کے اصحاب کے لئے قیام وطعام کانظم کیاگیاہے ،اس لئے مقامی ذمہ دار حضرات اپنی نگرانی میںمہمانوں کو ٹھہرائیں اور ہرممکن سہولت پہونچانے کی سعی کریں اوریقین مانئے کہ آپ کے اس کارخیر کابدلہ اللہ تعالیٰ اس سے بہتر عطا فرمائیں گے ۔تمام حضرات اس عظیم الشان کانفرنس کی کامیابی کے لئے دعابھی فرمائیں۔