دیش
وزیر اعظم مودی’’گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف مکاریوس سوم‘‘اعزاز سے سرفراز
(ایجنسیاں)
قبرص:قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈز نے وزیر اعظم نریندر مودی کوقبرص کے اعزاز-’’گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف مکاریوس سوم‘‘ سے نوازا ۔
وزیر اعظم نے 1.4 بلین ہندوستانیوں کی جانب سے یہ اعزاز قبول کرتے ہوئے قبرص کے صدر ، حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس ایوارڈ کو ہندوستان اور قبرص کے درمیان دیرینہ گرمجوشی کے تعلقات کے لیے وقف کیا جو مشترکہ اقدار اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ ہندوستان کے صدیوں پرانے فلسفے ’’وسودھیو کٹمبکم‘‘ یا ’’دنیا ایک خاندان ہے‘‘ کا اعتراف ہے، جو عالمی امن اور ترقی کے لیے اس کے وژن کی رہنمائی کرتا ہے ۔
وزیر اعظم نے اس اعزاز کو ہندوستان اور قبرص کے درمیان شراکت داری کو مضبوط اور متنوع بنانے کے نئے عہد کے طور پر قبول کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ ایوارڈ امن، سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔