دیش
اے ایم یو میں سمر رائیڈنگ کیمپ نے روایات اور گھوڑ سواری کے جذبے کو زندہ رکھا
(پی این این)
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں پانچواں سالانہ سمر رائیڈنگ کیمپ اس وقت جاری ہے، جو روایات، نظم و ضبط اور کھیلوں کے جذبے کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔ اے ایم یو رائیڈنگ کلب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا یہ ایک ماہ پر مشتمل کیمپ نہ صرف یونیورسٹی کے طلبہ بلکہ گھوڑ سواری کا شوق رکھنے والے مختلف عمر کے بیرونی شرکاء کو بھی اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔
گھوڑ سواری کو ادارہ جاتی سطح پر متعارف کرانے والی ہندوستان کی پہلی یونیورسٹی کے طور پر اے ایم یو میں یہ کیمپ محض ایک کھیل نہیں بلکہ ایک تابندہ روایت کا حصہ ہے۔ اے ایم یو کا رائیڈنگ کلب اپنی ثقافتی وراثت اور جدید تربیتی طریقوں کے امتزاج کے ساتھ یونیورسٹی کے نمایاں ترین اسپورٹس اداروں میں شمار ہوتا ہے۔
گیمز کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر سید امجد علی رضوی اور رائیڈنگ کلب کے صدر پروفیسر واصف محمد علی کی سرپرستی اور ٹرینر عمران خان شبلی کی نگرانی میں کیپٹن محمد عمیر خان کی معاونت کے ساتھ کیمپ کے شرکاء کو گھوڑے کی ابتدائی سواری سے لے کر اعلیٰ درجے کے کنٹرول کی مشقوں تک تربیت دی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گھوڑوں کی دیکھ بھال، گھوڑ سواری کے طور طریقوں اور متعلقہ اشیاء کے استعمال سے متعلق بھی تربیت دی جا رہی ہے۔
20 تربیت یافتہ گھوڑوں کے ساتھ یہ کیمپ ہر سال گھوڑ سواری کے شوقین افراد بڑھتی ہوئی دلچسپی اور شمولیت کا مظہر ہے، جو اس کی افادیت اور مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ کیمپ کی تکمیل پر ہر شریک کو ایک سند اور ٹی شرٹ دی جاتی ہے۔اے ایم یو کا سمر رائیڈنگ کیمپ صرف ایک سرگرمی نہیں بلکہ یونیورسٹی کی شاندار اسپورٹس روایات کا حصہ ہے، جہاں قدیم و جدید کے امتزاج کے ساتھ گھوڑ سوار اپنی صلاحیتوں کو