بہار

سلیم پرویز پھر بنے بہار مدرسہ بورڈ کے چیئرمین

Published

on

(پی این این)
پٹنہ:بہار قانون ساز کونسل کے سابق ڈپٹی چیئرمین سلیم پرویز کو بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا۔سلیم پرویز نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے مجھے دوبارہ مدرسہ بورڈ کا چیئرمین بنا کر قیادت کا موقع دیا ہے۔میں پوری دیانت اور لگن کے ساتھ کام کروں گا۔میں اپنے کام سے بہتر نتائج دینے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ کی اچھی صحت اور درازی عمر کی خواہش بھی کی۔سلیم پرویز اس سے قبل بھی مدرسہ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔لیکن مہاگٹھ بندھن حکومت بدلنے پر بورڈ کو تحلیل کر دیا گیا تھا۔مسٹر پرویز کے پہلے دور اقتدار میں تعلیم کے میدان میں ان کے تعاون کو سراہا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network