دلی این سی آر

سی آئی ای۔جامعہ ملیہ اسلامیہ نے حقوق اطفال اور ماحولیات کے موضوع پرصلاحیت سازی سے متعلق ورکشاپ کاکیاانعقاد

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی :سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینورشپ (سی آئی ای)جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ریڈیو فور چائلڈ پلیٹ فارم کے تحت صلاحیت سازی سے متعلق ورکشاپ کے انعقاد میں یونیسیف انڈیا کے ساتھ بطورنالج شراکت دار ساجھیداری کی۔ ورکشاپ مورخہ تین جون دوہزار پچیس کو منعقد ہوا جس میں ریڈیو کے ممتاز ماہرین، پروگرام سربراہان اور طلبہ نے دو اہم موضوعات یعنی عالمی یوم ماحولیات اور کھیل کا عالمی دن کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔
آل انڈیا،پرائیوٹ ایم چینلنوں اور کمیو نی ٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے تیس سے زیادہ ممتاز ریڈیو ماہرین نے پروگرام میں شرکت کی۔ عالمی یوم ماحولیات (پانچ جون) اور کھیل کے عالمی دن (گیارہ جون) سے ہم آہنگ موضوعات سے متعلق پلاسٹک آلودگی کے خاتمے او ر ایسے مشقی مواد کی تیاری میں وہ مصروف تھے۔
اس پہلے کے حصے کے طورپر جامعہ کے سترہ طلبہ نے اس میں حصہ لیا اور گروپ میں عملی مشقوں سے میں حصہ لیتے ہوئے تازہ افکاراور تخلیقیت میں اپنا بیش قیمت تعاون دیا ہے۔ان کی موجودگی نے ماہرین اور میڈیا میں ابھرتے ہوئے افراد کی اشتراکی کوششوں کو ثروت مند بنایاہے۔
پروگرام کی خاص بات تھی کہ پروفیسر ریحان کان سوری، ڈائریکٹر،سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینورشپ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ممتاز مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔پلاسٹک آلودگی اور کھیل کے ذریعے بچے کی صحت کے فروغ جیسے عالمی چیلنجزسے نمٹنے کے لیے انھوں نے جدت اور نوجوان کو جوڑنے کی اہمیت پرزوردیا۔ان کے خطاب سے طلبہ میں میڈیا کی سماجی تحریک میں حصہ لینے پر ابھارا اور پراثر قصہ گوئی کے لیے ذمے داری کے ساتھ اپنی آواز اٹھانے کے لیے بھی تحریک دی۔
ورکشاپ کے دوران شرکا نے ٹاک شو، پی ایس ایز اور ریڈیو اسپاٹس سمیت ریڈیو دلچسپ اور موثڑ مواد کیے۔یہ ریڈیو فار چائلڈ ایوارڈ کے جمع کرنے کے اہل ہوں گے جو طفل مرکوز قصہ گوئی میں فضیلت کا اعتراف کرتی ہے۔
اپنی ابتدائی گفتگو میں ارجن دی وگت ڈپٹی ریپریزینٹیو پ پروگرام یونی سیف انڈیا نے حقوق اطفال اور ماحولیاتی بیداری کی وکالت میں ریڈیو ماہرین کے اہم رول پر زور دیا۔ انھوں نے کہاکہ’ریڈیو ریفارمس، لیسن اینڈ ریسپانڈ۔خواہ ہی آب وہوا سے متعلق باشعور برتاؤ یا بچوں کے کھیلے کے حق کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہواس میڈیم میں اہم آوازوں کو دور دور پہنچانے میں اہم رول ہے۔“
ایسا پلیٹ فارم مہیا کرانے کے لیے جو نئے میڈیا کے ماہرین ہیں ان کی صلاحیتوں کو صیقل کرتا ہے،اور اہم سماجی مسائل کے سلسلے میں بامعنی انداز میں اپنا تعاون دیتاہے سی آئی ای۔جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونی سیف، انڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network