بہار

این ڈی اے حکومت نے دھونیہ منصوری برادری کو کیانظر انداز : ساجد عالم

Published

on

(پی این این)
چھپرہ:جے ڈی یو نہایت پسماندہ سیل کے سابق ریاستی سکریٹری ساجد عالم نے اقلیتی کمیشن کی تشکیل پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار حکومت نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اقلیتی کمیشن تشکیل دیا ہے۔این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کے 11 کارکنوں اور عہدیداروں کو کمیشن میں جگہ دی گئی ہے۔لیکن تمام رہنما شیخ،پٹھان،انصاری،سائیں اور دیگر ذاتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اس کمیٹی کی تشکیل میں مسلمانوں میں تیسری بڑی آبادی رکھنے والی دھنیہ منصوری برادری کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ریاست میں ان کی آبادی 19 لاکھ بتائی جاتی ہے۔بہار میں 10 لاکھ سے زیادہ ووٹر رکھنے والی دھنیا منصوری برادری کو اقلیتی کمیشن میں جگہ نہ دینا ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔
عالم نے کہا کہ بہار کی این ڈی اے حکومت ذات کی مردم شماری اور سماجی انصاف کی بات کرتی ہے۔مگر دھونیہ منصوری برادری کے حصے کو یقینی نہیں بنا سکی۔جے ڈی یو پارٹی اور نتیش حکومت کی اس نظر اندازی سے دھنیہ منصوری برادری کافی برہم اور مایوس ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا اثر آنے والے بہار اسمبلی انتخابات پر پڑے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network