بہار

مسلمان اوقاف کی حفاظت اور آئینی حق کی بقاء کے لئے حوصلہ بلند رکھیں :مفتی محمد سعیدالرحمن قاسمی

Published

on

(پی این این)
پھلواری شریف :مرکزی حکومت نے اوقافی جائدادوں کو ہڑپنے کےلئے وقف ترمیمی ایکٹ ۲۰۲۵ءکومنظور کرکے ایک بڑے فتنہ کوجنم دے دیاہے،اس سے نہ صرف اوقاف کی حیثیت ختم ہوگی ؛بلکہ اس کی بربادی کی نئی نئی راہیںکھلیںگی ، جو کسی بھی صورت میںقابل قبول اور قابل برداشت نہیں ہے، ان خیالات کااظہار امارت شرعیہ کےقائم مقام ناظم مولانامفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے کیا۔
انہوں نے کہاکہ امارت شرعیہ نے مسلم پرسنل لابورڈکی ہدایت پرتمام ملی تنظیموں کے مشترکہ تعاون سے بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈو مغربی بنکا ل کےپچاسوں مقامات میںاس کالے قانون کے خلاف مضبوط تحریک چلائی ،سیکڑوں اجتماعات منعقد کئے، جہاں ہزاروں کی تعدادمیں لوگوں نے دھر نے دیئے، جس کی گونج پورے ملک میںسنی گئی اورلوگوں میں بیداری آئی، اب جبکہ عدالت عظمی نے آئینی جواز کوچیلنچ کرنے والی عرضیوںپر عرضی گذارسے پختہ ثبوت مانگا ہے، اورصرف تین ہی موضوعات کو ثبوت کے لئے نشان زد کیا، ایسی صورت میں ہم سب کو اس پر غور کرنا ہوگاکہ مستقبل کے لئے لائحہ عمل کیا ہو،کیونکہ اس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ عدالت دوسری اہم دفعات پر سماعت نہیں کراناچاہتی ہے، ایسی نازک حالت میں مسلمانوںکو اورزیادہ فکر مندہوناہےکہ اس قانون کے خلاف تحریک کوکس طرح مؤثر بنایاجائے،چنانچہ اس سلسلہ میں غوروخوض کرنے کے لئے مولانااحمد ولی فیصل رحمانی امیر شریعت بہار،اڈیشہ ،جھارکھنڈ و مغربی بنگال کی صدارت میں ۲۵؍مئی کوامارت شرعیہ کے المعھد العالی ہال میں مجلس ارباب حل وعقد کاایک نمائندہ اجلاس طلب کیاگیاہے، اس مجلس کے ارکان کے نام دعوت نامے بھیج دئے گئے ہیں اورفون پر بھی رابطہ کیاجارہاہے، ایسی مشکل گھڑی میں ارباب حل وعقدکےارکان سے مؤدبانہ گذارش ہےکہ اس اجتماع میں شرکت کرکے اپنی ایمانی حمیت اور ملی بیداری کا ثبوت دیں۔
قائم مقام ناظم صاحب نے کہاکہ اسی دن ۲۵؍مئی کوبعد نماز مغرب ،دوسراعظیم الشان خصوصی مشاورتی اجلاس بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈکے دیگر ارباب فکر ونظر، علماء،ائمہ و دانشوروںاورسماجی نمائندگان منعقد ہوگا، جس میں وقف ترمیمی ایکٹ ۲۰۲۵ کے خلاف منصوبہ بندی کے ساتھ ووٹر بیداری مہم کے طریقہ کار پر بھی روشنی ڈالیں گے ، قائم مقام ناظم صاحب نے کہا کہ بعد نماز مغرب منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس کے مدعوئین سے بھی گذارش کی ہے کہ وہ دوسری مصرفیات پر اس اجلاس میں شرکت کو ترجیح دیں ،اجلاس میں ضروربالضرور شرکت کریں اور اپنے مفید مشوروں سے نوازیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network