اتر پردیش

54 سالہ طالب علم نے دارالعلوم زکریا دیوبند میں لیا داخلہ

Published

on

 دیوبند: اتراکھنڈ منگلور سے تعلق رکھنے والے 54؍ سالہ طالب علم محمد شوکت نے دارالعلوم زکریا دیوبند میں دورہ حدیث شریف میں داخلہ لیا ہے۔ محنت و مزدوری کرکے زندگی گزارنے والے محمد شوکت نے 2017 میں غازی آباد کے ڈاسنا مسوری میںواقع محمود المدارس سے دینی تعلیم کا آغاز کیا۔

ان کے جذبے اور علمی شوق کو دیکھتے ہوئے دارالعلوم کے شیخ الحدیث مفتی منتظر الحسن قاسمی نے ان کا تفصیلی امتحان لیا، جس میں کامیابی کے بعد انہیں یہاں داخلہ دے دیا گیا۔ کئی کتابوں پر طویل جائزے اور محنت کے بعد ادارہ نے ان کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے داخلے کی منظوری دے دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network