Connect with us

بہار

حذب اختلاف کے لیڈر کو ملی رابطہ کمیٹی کی قیادت، جلد ہوگی اگلی میٹنگ

Published

on

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے سلسلے میں پٹنہ میں منعقدہ مہا گٹھ بندھن  کی پہلی میٹنگ میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر تیجسوی یادو کی قیادت پر بات چیت ایک قدم آگے بڑھ گئی ہے ۔ انہیں عظیم اتحاد کی رابطہ کمیٹی کی قیادت مل گئی ہے ۔ میٹنگ میں اس کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا جس کی ذمہ داری تیجسوی کو دی گئی ہے ۔ یہ اتحاد کے تمام فیصلے کریں گے۔اس موقع پر تیجسوی یادو نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن اٹوٹ ہے ، اور بہار میں ہماری ہی سرکار بنے گی۔

بہار کانگریس کے انچارج کرشنا الوارو نے عظیم اتحاد کی میٹنگ کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد کی رابطہ کمیٹی میں کل 13 ارکان ہوں گے ۔ ہر پارٹی سے دو دو ممبر رکھے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی انتخابات سے متعلق تمام فیصلے کرے گی۔

دراصل، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کو عظیم اتحاد کا وزیراعلیٰ امیدوار کہہ رہے ہیں۔ وی آئی پی سربراہ مکیش ساہنی نے بھی اس سے اتفاق کیا ہے ۔  تاہم مہا گٹھ بندھن  کے پہلے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے امیدوار کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تاہم عظیم اتحاد کی رابطہ کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کے بعد تیجسوی کے سی ایم امیدوار بننے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ آنے والے دنوں میں اتحاد کے مزید اجلاس ہوں گے جس میں اس معاملے پر مزید وضاحت سامنے آسکتی ہے ۔آپ کو یاد دلائیں کہ 2013 میں جب گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی کو وزیر اعظم کا امیدوار بنانے پر بی جے پی میں کچھ اختلافات پیدا ہوئے تو پارٹی نے انہیں 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے انتخابی مہم کمیٹی کا چیئرمین بنایا تھا۔ اس کے بعد جو ہوا وہ تاریخ بن گیا اور مودی چند ہفتوں کے بعد وزیر اعظم کے طور پر اپنی تیسری مدت کا پہلا سال مکمل کرنے جا رہے ہیں۔

 

بہار

عوام کے ہر سوال کادینا پڑے گا جواب،ڈبل انجن سرکار پر آرجے ڈی کا طنز،مانگا 20سال کا حساب

Published

on

(پی این این)
پٹنہ:انتخابی سال میں، آر جے ڈی این ڈی اے حکومت پر حملہ کر رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی کے ساتھ وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی نشانے پر ہیں۔ آر جے ڈی نقل مکانی، امن و امان، بے روزگاری اور خراب صحت کے مسائل پر حملہ آور ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرکے آر جے ڈی نے ڈبل انجن والی حکومت سے 20 سال کے حساب کا مطالبہ کیا ہے۔
پوسٹ میں لکھا تھا، "بہار کو ڈبل انجن والی کھٹارا حکومت سے کیا ملا؟” آر جے ڈی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پی ایم مودی کے ساتھ کھٹارا کار میں تصویر شیئر کرکے این ڈی اے حکومت پر طنز کیا۔ پوسٹ میں لکھا تھا، ” بہاراب ٹھگا نہیں جائے گا، لوگ سوال کریں گے، آپ کو جواب دینا پڑے گا۔”
2005-2025: ڈبل انجن والی کھٹاراحکومت سے بہار کو کیا ملا؟
🧳 ہجرت
🔫 جرائم
📉 بے روزگاری۔
🏥 خراب صحت
📚 تعلیم کا زوال
🚫 خواتین کا عدم تحفظ
💰 کرپشن
👮 پولیس کے مظالم
💸 گھوٹالے پرگھوٹالے
🚗 پرانی خستہ حال گاڑی اب نہیں چل سکتی…
آر جے ڈی نے طنز کیا کہ خستہ حال گاڑی اب نہیں چل سکتی۔ بہار میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار این ڈی اے حکومت کے کام کو بہترین قرار دے رہے ہیں۔ وہ عوامی پلیٹ فارم سے پچھلی حکومت پر ترقی مخالف ہونے کا الزام بھی لگا رہے ہیں۔ حکمران جماعت اور اپوزیشن کی جانب سے حملوں اور جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی لالو رابڑی کے دور حکومت میں جرائم کا مسئلہ بھی اٹھا رہی ہے اور عوام سے حمایت مانگ رہی ہے۔
بہار میں براہ راست مقابلہ این ڈی اے اورمہاگٹھ بندھن کے درمیان ہے۔ تیجسوی یادو نے مہاگٹھ بندھن سے حکومت کو نشانہ بنانے کی کمان لے لی ہے۔ تیجسوی یادو بھی سوشل میڈیا پر لگاتار پوسٹ کر رہے ہیں۔
آر جے ڈی نے بہار کے سلگتے ہوئے مسائل کو اٹھانے کے لیے سوشل میڈیا کو اہم ذریعہ بنایا ہے۔ کبھی ویڈیوز کے ذریعے، کبھی پوسٹروں، بینروں کے ذریعے اور کبھی کارٹونوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ آر جے ڈی کی تازہ ترین پوسٹ میں نقل مکانی، امن و امان، بے روزگاری، صحت اور تعلیم کی خرابی، بدعنوانی اور پولیس کے مظالم کو اہم ایشو بنایا گیا ہے۔

Continue Reading

بہار

این ڈی اے حکومت نے دھونیہ منصوری برادری کو کیانظر انداز : ساجد عالم

Published

on

(پی این این)
چھپرہ:جے ڈی یو نہایت پسماندہ سیل کے سابق ریاستی سکریٹری ساجد عالم نے اقلیتی کمیشن کی تشکیل پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار حکومت نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اقلیتی کمیشن تشکیل دیا ہے۔این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کے 11 کارکنوں اور عہدیداروں کو کمیشن میں جگہ دی گئی ہے۔لیکن تمام رہنما شیخ،پٹھان،انصاری،سائیں اور دیگر ذاتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اس کمیٹی کی تشکیل میں مسلمانوں میں تیسری بڑی آبادی رکھنے والی دھنیہ منصوری برادری کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ریاست میں ان کی آبادی 19 لاکھ بتائی جاتی ہے۔بہار میں 10 لاکھ سے زیادہ ووٹر رکھنے والی دھنیا منصوری برادری کو اقلیتی کمیشن میں جگہ نہ دینا ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔
عالم نے کہا کہ بہار کی این ڈی اے حکومت ذات کی مردم شماری اور سماجی انصاف کی بات کرتی ہے۔مگر دھونیہ منصوری برادری کے حصے کو یقینی نہیں بنا سکی۔جے ڈی یو پارٹی اور نتیش حکومت کی اس نظر اندازی سے دھنیہ منصوری برادری کافی برہم اور مایوس ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا اثر آنے والے بہار اسمبلی انتخابات پر پڑے گا۔

Continue Reading

بہار

چھپرہ سے کھلنے والی 3 ٹرینیں منسوخ، 40ٹرینوں کا روٹ ڈائورٹ

Published

on

(پی این این)
چھپرہ :شمال مشرقی ریلوے کے گونڈا۔بارہ بنکی سیکشن پر بدھوال۔گونڈہ کی تیسری لائن کی تعمیر کی وجہ سے چھپرہ سے روانہ ہونے والی تین ٹرینیں مختلف تاریخوں کو منسوخ کر دی گئ ہیں۔جبکہ 40 ٹرینیں روٹ تبدیل کرکے چلائی جائیں گی۔وہیں چار کو ری شیڈول کیا جائے گا۔مذکورہ معلومات وارانسی ڈویژن کے تعلقات عامہ افسر اشوک کمار نے دی۔انہوں نے بتایا کہ آپریشنل سہولت کے لیے بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور ترقی کے لیے کرنایل گنج. سریو۔جروال روڈ. گھاگھرا گھاٹ کے درمیان تیسری لائن بنائی جا رہی ہے۔اس کی وجہ سے 24 سے 30 جون تک پری نان انٹرلاکنگ کا کام،1 سے 4 جولائی تک نان انٹرلاکنگ کا کام اور 3 اور 4 جولائی کو ریلوے سیفٹی کمشنر کے ذریعہ معائنہ کیا جائے گا۔اس کے مدنظر ٹرینیں منسوخ،روٹ تبدیل،ری شیڈول کیا جائے گا۔
پی آر او مسٹر کمار نے بتایا کہ چھپرہ سے آنند وہار جانے والی ٹرین 23،26،30 جون اور 3 جولائی کو منسوخ رہے گی اور وہاں سے واپسی والی 25،28 جون اور 2 اور 5 جولائی کو منسوخ رہے گی۔اسی طرح چھپرہ۔امرتسر اسپیشل ٹرین 27 جون اور 4 جولائی کو نہیں چلے گی اور 28 جون اور 5 جولائی کو بھی واپس نہیں آئے گی۔چھپرہ سے گزرنے والی لکھنؤ.. پاٹلی پترا ٹرین یکم اور 4 جولائی کو منسوخ رہے گی۔آنند وہار۔باپودھام موتیہاری ایکسپریس وہاں سے25،28،30 جون اور 2 جولائی کو نہیں چلے گی اور 26،29 جون اور 1 اور 3 جولائی کو وہاں سے واپس بھی نہیں آئے گی۔
24 جون سے 4 جولائی کے درمیان روٹ ڈائورٹ کر چلنے والی ٹرینوں میں ایرناکلم۔برونی ایکسپریس،امرتسر. دربھنگہ ایکسپریس،دربھنگہ۔امرتسر ایکسپریس،امرتسر۔سہرسا ایکسپریس،متھرا۔چھپرہ ایکسپریس،چنڈی گڑھ۔ڈبروگڑھ ایکسپریس،دربھنگہ۔جالندھر سٹی ایکسپریس،جموں توی۔برونی ایکسپریس،دربھنگہ۔برونی ایکسپریس،دہلی اسپیشل ایکسپریس،دربھنگہ۔دہلی اسپیشل ٹرین،نئی دہلی۔دربھنگہ اسپیشل ٹرین،گومتی نگر۔کامکھیا ایکسپریس،کٹیہار۔امرتسر ایکسپریس،گوہاٹی۔جموتوی ایکسپریس،لکھنؤ. برونی ایکسپریس،دربھنگہ۔نئی دہلی ایکسپریس،برونی۔نئی دہلی ایکسپریس،مظفر پور۔آنند وہار ایکسپریس،لال گڑھ۔دہلی ایکسپریس،ہاوڑہ۔کاٹھگودام ایکسپریس،پورنیہ. امرتسر ایکسپریس،نئی دہلی۔برونی ایکسپریس،امرتسر۔جے نگر ایکسپریس،جئے نگر۔امرتسر ایکسپریس،جموں توی۔بھاگلپور ایکسپریس،جموں توی۔گوہاٹی ایکسپریس،گورکھپور۔آنند وہار ایکسپریس،گورکھپور۔تروننت پور ایکسپریس،گومتی نگر. گوڈا ایکسپریس،گورکھپور۔چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس ایکسپریس،سہرسہ۔آنند وہار اسپیشل ٹرین وغیرہ کو طے شدہ روٹ تبدیل کرکے چلایا جائے گا۔اس دوران مذکورہ ٹرینیں کئی اہم اسٹیشنوں پر نہیں رکیں گی۔اس کے علاوہ کٹیہار۔امرتسر ایکسپریس،چنڈی گڑھ۔ڈبروگڑھ ایکسپریس،برونی۔باندرہ ٹرمینس ایکسپریس،رکسول۔آنند وہار ایکسپریس کو ری شیڈول کیا جائے گا اور کنٹرول میں چلایا جائے گا۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network