Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ملک کی معیشت آئی سی یو میں ہے: پی چدمبرم

سابق مرکزی وزیر فائنانس و کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے ریمارک کیا کہ ملک کی معیشت آئی سی یو میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت نے معیشت کو سنبھالنے میں خود کو نااہل اور بے بس ثابت کیا ہے۔ انہوں نے مرکز پر نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی حکومت ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بے بس ڈاکٹر کی طرح ہے جو مریض کی بیماری کی تشخیص اور موثر طور پر اس کا علاج کرنے سے بے بس ہے۔

مسٹرچدمبرم نے حیدرآباد میں کانگریس کی جانب سے مرکزی بجٹ پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریض کی حالت کافی خراب ہے اور ڈاکٹر نے خود کو بے بس اور نااہل ثابت کیا ہے۔ معیشت کے مشیر اعلی ڈاکٹر اروند سبرامنیم جیسے افراد جنہوں نے بیماری کی صحیح معنوں میں تشخیص کی ہے کو حکومت سے باہر کر دیا گیا۔ کم ازکم ڈاکٹر یہ کہہ سکتا ہے کہ مجھے معاف کیجئے۔ میں نے غلطی کی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close