Khabar Mantra
اترپردیش

کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں صنعت بندھو کی ماہانہ جائزہ میٹنگ

امروہہ :ضلع مجسٹریٹ بال کرشن ترپاٹھی کی صدارت میں کلیکٹریٹ آڈیٹوریم میں صنعت بندھو کی ماہانہ جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے صنعتی بھائیوں کے مسائل کے پوائنٹ وار زیر التوائ کیسوں کے بارے میں دریافت کیا اور جی ایم ڈی وائی سی کو فوری ایکشن لینے کی ہدایات دیں۔
لکڑی صنعت ایسوسی ایشن امروہہ کے بجلی سے متعلق معاملے پر ایگزیکٹو انجینئر بجلی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ خود موقع پر دیکھ کر ٹیسٹ کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔بنکرانسپکٹرکی مسلسل میٹنگوں میں غیرحاضری کی وجہ سے ضلع مجسٹریٹ نے فوری اثر سے تنخواہ روکنے کے ساتھ ساتھ کارروائی کرنے کی ہدایات دیں اوردفتر میں بیٹھ کر صنعتی بھائیوں کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ترجیحات سے متعلق میٹنگ ہے،اس میٹنگ میں کوئی افسرغیرحاضر نہیں رہے گا میٹنگ میں بروقت شرکت کریں، بنکروں کے مسائل سنیں اور انہیں فوری حل کریں۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ میٹنگ میں بنکروں کے مسائل سے متعلق نکات پر بات کرنے کے علاوہ اس بات پربھی بات کی جائے کہ کس طرح صنعت کے میدان میں ضلع کی معیشت کو بڑھانے کے لیے کوششیں کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2027تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کو بڑھانے کا جو ہدف مقرر کیا ہے اسے ہر قیمت پر پورا کیا جائے اور امروہہ ضلع کو صنعتی مرکز بنایا جائے ، یہ ضلع صنعتوں کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہے دہلی سے متصل ہے اور اس ضلع کی معیشت کو بڑھایا جانا چاہیے۔آئندہ میٹنگ میں معیشت کو بڑھانے کا ایجنڈا رکھا جائے ، ضلع کی ہر انڈسٹری کی ترقی کا گوشوارہ کیا ہے اگلا لائحہ عمل کیا ہے ، کتنی نوکریاں دی گئیں اس حوالے سے خصوصی ایجنڈا پیش کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 2027 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کیسے بڑھ سکتی ہے اس پر آئیڈیاز پیش کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار بھائیوں کو اپنی نئی انڈسٹری بنانے میں کسی قسم کا خوف نہیں ہونا چاہیے ضلع انتظامیہ آپ کے ساتھ ہے آپ بلا خوف و خطر انڈسٹری شروع کریں۔ کون سی صنعت کس شعبے میں ترقی کر سکتی ہے اس کے لیے بہترمشترکہ منصوبہ بندی کی جائے ۔  صنعت بندھو کی میٹنگ بہت اہم ہے۔
اس میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے تمام افسران کو اس میٹنگ میں شرکت یقینی بنائی جائے اس موقع پر بڑی تعداد میں صنعت کار بندھو کے عہدیداران اور ممبران بشمول ایگزیکٹو انجینئر،الیکٹریکل انجینئر،جونیئرانجینئر پی ڈبلو ڈی اوردیگرمتعلقہ افسران موجود تھے
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close